سید یوسف علی خاں ناظم کا تعارف
آ گیا دھیان میں مضموں تری یکتائی کا
آج مطلع ہوا مصرع مری تنہائی کا
ناظم، نواب یوسف علی خاں (1816–1865) ریاست رامپور کے نواب تھے۔ وہ پہلے ‘مومن’ اور پھر ‘غالب’ کے شاگرد رہے۔ دہلی اور لکھنؤ کے بہت سے شعرا اُن کے دربار سے وابستہ تھے۔ اُن کی شاعری میں رامپور اسکول کے بہت سے رنگ دیکھے جا سکتے ہیں۔