توحید زیب کا تعارف
پیدائش : 16 Apr 1997 | رحیم یار خان, پنجاب
توحید زیب، جن کا اصل نام شاہ زیب نازک ہے، 16 اپریل 1997 کو پاکستان، صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے موضع ترنڈہ میر خان میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم یہیں سے حاصل کی اور ایم ایس سی باٹنی گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور سے کی۔
توحید زیب کی غزل میں غیر روایتی الفاظ کا تخلیقی استعمال، معاصر عالمگیر صورت حال کا ادراک، اظہار کا بے ساختہ پن اور بالخصوص اس کی غزلوں کے مطلعے اس کے تخلیقی اضطراب، بے چینی، جستجو اور روایتی سانچوں پر عدم اطمینان کا پتا دیتے ہیں۔ یہی عدم اطمینان اس کی نظم میں راست طرز اظہار کا سبب بھی ہے۔ ان کی طویل نظم ”بختاور“ اور دوسری کئی نظمیں رومانی ہوتے ہوئے بھی رومانی نہیں ہیں۔ ممکن ہے یہ کسی ذاتی تجربے کی بازگشت ہوں لیکن اپنے تخلیقی رنگ میں اجتماعی انسانی تجربے سے ہم آمیز ہو گئی ہیں۔