وجے شرما کے اشعار
یہ بحث چھوڑ کے کتنی حسین ہے دنیا
تو یہ بتا کہ تیرا دل کہیں لگا کہ نہیں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
اے زندگی کبھی انکار کا سبب بھی سن
میں تھک گیا ہوں تیری ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
عرشؔ بہاروں میں بھی آیا ایک نظارہ پت جھڑ کا
سبز شجر کے سبز تنے پر اک سوکھی سی ڈالی تھی
نئی نہیں ہے یہ تنہائی میرے حجرے کی
مرض ہو کوئی بھی ہے چارہ گر سے ڈر جانا
نیا نیا ہے سو کہہ لو اسے اکیلا پن
پھر اس مرض کے کئی اور نام آئیں گے
میں بہت دور سے آیا ہوں اک امید لئے
بیٹھنے مت دو مگر نام تو بتلانے دو
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
اک محبت بھرے سنیما میں
میرے مرنے کا سین میرے خواب
-
موضوع : موت
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
کیوں نہ تشبیہ پھول ہو اس کی
وہ جو خوشبو سا داستان میں ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
دشت کی ناتمام راہوں پر
کوئی ساتھی ہے تو شجر تنہا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ