Wamiq Jaunpuri's Photo'

وامق جونپوری

1909 - 1998 | جون پور, ہندوستان

ممتاز ترقی پسند شاعر، اپنی نظم ’بھوکا بنگال کے لیے مشہور

ممتاز ترقی پسند شاعر، اپنی نظم ’بھوکا بنگال کے لیے مشہور

تخلص : 'وامق'

اصلی نام : سید احمد مجتبی زیدی

پیدائش : 23 Oct 1909, جون پور, ہندوستان

وفات : 21 Nov 1998

 

وامق ان شاعروں میں سے ہیں جنہوں نے ترقی پسند فکر اور نظریے سے اپنی مضبوط وابستگی کی بنا پر اپنی ساری زندگی اور اپنی ساری صلاحیتیں اس کی تشہیر وتبلیغ کیلئے وقف کردی تھیں ۔ وامق نے ترقی پسند نظریے کے تحت شاعری کی اور اپنے اس چھوٹے سے تخلیقی اسپیس میں ایک خوبصورت دنیا کے خاکے بناتے رہے ۔

وامق کی پیدائش ۲۳ اکتوبر ۱۹۰۹ کو کجگاؤں ضلع جونپور میں ایک زمیندار گھرانے میں ہوئی ۔ ان کا اصل نام احمد مجتبی زیدی تھا ۔ ان کے والد محمد مصطفی ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر فائز تھے ۔ وامق نے ابتدائی تعلیم بارہ بنکی میں حاصل کی اور ہائی اسکول کرنے کیلئے فیض آباد چلے آئے ، لکھنؤ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ دنوں تک فیض آباد میں وکالت کی لیکن ان کی شاعرانہ طبیعت نے انہیں ایک اور ہی دنیا کے سفر پر روانہ کردیا ۔ انہیں دنوں میں سجاد ظہیر کی صحبتیں ملیں جن سے ان کا رجحان تحریک آزادی کی جد وجہد کی طرف بڑھنے لگا اور وہ اس راہ میں اپنی شاعری کو ایک کارگر ہتھیار کے طور پر دیکھنے لگے ۔ ۱۹۴۴میں سرکاری ملازمت اختیار کی اس کے باوجود وہ خفیہ طور پر تحریک کی سرگرمیوں کا حصہ بنے رہے اور باغیانہ تیوروں سے بھر پور نظمیں لکھتے رہے ۔ ان کی نظم ’’ بھوکا بنگال ‘‘ بہت مشہور ہوئی اور ایک طرح سے ان کی شناخت کا حوالہ بن گئی۔ 

وامق کی ادبی خدمات کیلئے انہیں بہت سے انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ جن میں اترپردیش اردو اکادمی ایوارڈ ، سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ ، میر اکادمی ایوارڈ شامل ہیں ۔

۲۱ نومبر ۱۹۹۸ کو وامق کا انتقال ہوا۔

 

Added to your favorites

Removed from your favorites