aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sub.h-savere"
پاپا اٹھتے صبح سویرےان کو آلس کبھی نہ گھیرےپہلا ہے یہ ان کا کاملیتے ہیں بھگوان کا نامبچوں کو ہیں آپ جگاتےسب کو لے کر نام بلاتےپکڑاتے پھر سب کو بستہدکھلاتے اسکول کا رستہممی کو ہے دفتر جاناباندھ کے دیتے اس کو کھاناپھر پاپا کپڑے دھوتے ہیںتب ہی جا کر وہ سوتے ہیں
صبح سویرےایک لرزتی کانپتی سی آواز آتی ہےسونے والو! تم مالک کو بھول گئے ہوتم مالک کو بھول گئے ہوپھر چمکیلی مل کا سائرنایک غلیظ ڈرانے والی تند صدا کے روپ میں ڈھل کردیواروں سے ٹکراتا ہےاور گلیوں کےتنگ اندھیرے باڑے میں کہرام مچا کربھیڑوں کے گلے کو ہانک کے لے جاتا ہےپھر انجن کی برہم سیٹیمیخ سی بن کر میرے کان میں گڑ جاتی ہےاور شب بھر کی نچی ہوئی اک ریل کی بوگیاپنی کلائی انجن کے پنجے میں دے کرچل پڑتی ہےپھر اک دم اک سناٹا سا چھا جاتا ہےاور میں گھڑی کی ظالم سوئیوں کی ٹک ٹک میںدن کے زرد پہاڑ پہ چڑھنے لگتا ہوں
صبح سویرے جاگی تھیاماں اماں اٹھ نا اماںیہ دو وہ دو یہ ناں وہ ناںجیب بھری اور بھاگی ننھیناشتہ ننھی آ گئی ننھیپانی پی کر اٹھی ہے یوںروٹی رکھی ہے جوں کی توںسارا انڈا کھا گئی ننھیننھی گڑیا کھیل رہی ہےگڑیا کو اب نیند آئے گیاٹھے گی تو کیا کھائے گیننھی روٹی بیل رہی ہےننھا اس کا چھوٹا بھائیپورا بمپٹ بھاری نٹ کھٹہر دم ننھی سے ہے کھٹ پٹچھین جھپٹ کہرام لڑائیابا اچھے ہیں یا اماںبولو تو ننھی کون اچھاڈپلومیٹک ہے جواب اس کاابا اماں ابا اماںجانے کیا کیا بول رہی ہےدادی اماں سے ہے گلواتننھی کی میٹھی میٹھی باتکانوں میں رس گھول رہی ہےگھر بھر کی زباں پر اس کا نامیہ لا ننھی وہ لا ننھیپنکھا ننھی پیڑھا ننھیتل تل کرتی ہے وہ سب کام
صبح سویرےوہ بستر سے سائے جیسی اٹھتی ہےپھر چولھے میں رات کی ٹھنڈی آگ کوروشن کرتی ہےاتنے میں دن چڑھ جاتا ہےجلدی جلدی چائے بنا کر شوہر کو رخصت کرتی ہےسیارے گردش کرتے ہیںشہر میں صحرا صحراؤں میں چٹیل میداںکہساروں کے نشیب و فراز بنا کرتے ہیںسارے گھر کو دھوتی ہےکپڑے تولیے ٹوتھ برش بستر کی چادرکوئی کتاب اٹھاتی ہے رکھ دیتی ہےریڈیو آن کیا پھر روکا آن کیاپھر کوئی پرانا خط پڑھتی ہے(گھنٹی بجی)''مریم! آ جاؤ''''تم کیسی؟ ہو وہ کیسے ہیں''''کیا اس کا کوئی خط آیا؟''(تھوڑی خاموشی کا وقفہ)''تم کیسی ہو''''تم سے مطلب؟ سچ کہہ دوں تو کیا کر لو گی''دیکھو سب کی سب بیٹھی ہوں''اچھا''''اچھا''(دروازہ پھر بند ہو گیا)''اب کیا کرنا!گھر تو بالکل صاف پڑا ہےکوئی شکن بستر پہ نہیں ہےدیوار و در دھلے دھلائےکوئی دھبہ یا مکڑی کا جالا تنکاکہیں کچھ نہیںکیا کرنا ہے!اف! وہ کلنڈرکتنے برس ہو گئے پھر بھیآئیں تو ان سے کہتی ہوںبالکل نیا کلنڈر لائیںکچھ بھوک نہیںاب کیا کرنا ہےلیٹ رہوں؟ لیکن کیا لیٹوںجانے کتنا لیٹ چکی ہوںکھڑی رہوںہاں کھڑی رہوںپر میں تو کب سے کھڑی ہوئی ہوںکھڑکی کا پردہ ہی کھولوںدھوپ کہاں تک آ پہنچی ہےلاؤ اپنا البم دیکھوںنیر شبنم شفق صبوحی اختر جوہیکیسے ہوں گےآں! یہ میں ہوںاتی پیاری پیاری تھی میںمیں بالکل ہی بھول گئی تھیسب کتنا اچھا لگتا تھاابا، اماں، بھیا، اپیسب زندہ تھےسایہ نانی گلشن آپاہاں اور وہ گوریا باباآنسو نغمے شور ٹھہاکے سارے اک سر میں ہوتے تھےساری دنیا گھر لگتی تھیاماں ادھر بلایا کرتیںابا ادھر پکارا کرتےبھیا ڈانٹتےاپی ڈھیروں پیار جتاتیںکھانا، پینا، سونا، جاگنا، ہنسنا، روٹھنا، منناڈور بندھی تھیایک میں ایک پرویا ہوا تھاکل نمو کے گھر شادی ہےپاس ہی کوئی موت ہوئی ہےکالج کی چھٹی کب ہوگیعید پھر اب کی تیس کی ہوگیہم بھی لیل قدر جاگیں گےشہلا کی منگنی کیوں ٹوٹی؟کیا اقبال کوئی شاعر تھا؟چپ بڑکے ابا سن لیں گےسائے دوڑ رہے ہیں گھر میںہر گوشے میں اوپر نیچے اندر باہر دوڑ رہے ہیںلمبے چھوٹے سبز و زرد ہزاروں سائےباہر شہر میں کوئی نہیں ہےدھوپ سیہ پڑتی جاتی ہےقد آدم آئینے میںاس کا ننگا جسم کھڑا ہےجسم کے اندر سورج کا غنچہ مہکا ہےسیارے گردش کرتے ہیںسب انجانے سیاروں میں بھولے بسرے گھر روشن ہیںکس لمحے کا ہے یہ تماشہہست و بود کے سناٹے میںلا موجود کی تاریکی میںصرف یہی آئینہ روشنصرف اک عکس گزشتہ روشنبچھڑے گھر کا سایہ روشن
صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہےجیسے باپ کا پہلا بوسہ قربت جیسے ماؤں کی
واعظ کلاسیکی شاعری کا ایک اہم کردار ہے جو شاعری کے اور دوسرے کرداروں جیسے رند ، ساقی اور عاشق کے مقابل آتا ہے ۔ واعظ انہیں پاکبازی اور پارسائی کی دعوت دیتا ہے ، شراب نوشی سے منع کرتا ہے ، مئے خانے سے ہٹا کر مسجد تک لے جانا چاہتا ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں بلکہ اس کا کردار خود دوغلے پن کا شکار ہوتا ہے ۔ وہ بھی چوری چھپے میخانے کی راہ لیتا ہے ۔ انہیں وجوہات کی بنیاد پر واعظ کو طنز و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس کا مزاق اڑا جایا جاتا ہے ۔ آپ کو یہ شاعری پسند آئے گی اور اندازہ ہوگا کہ کس طرح سے یہ شاعری سماج میں مذہبی شدت پسندی کو ایک ہموار سطح پر لانے میں مدد گار ثابت ہوئی ۔
طنز کے ساتھ عموما مزاح کا لفظ بھی جڑا ہوتا ہے کیونکہ گہرا طنز تبھی قابل برداشت اور ایک معنی میں اصلاحی ہوتا ہے جب اس کا اظہار اس طور کیا جائے کہ اس کے ساتھ مزاح کا عنصر بھی شامل ہو ۔ طنزیہ پیرائے میں ایک تخلیق کار اپنے آس پاس کی دنیا اور سماج کی ناہمواریوں کو نشانہ بناتا ہے اور ایسے پہلوؤں کو بے نقاب کرتا ہے جن پر عام زندگی میں نظر نہیں جاتی اور جاتی بھی ہے تو ان پر بات کرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا ۔
सुब्ह-सवेरेصُبْح سَویرے
سنسکرت, عربی
علی الصباح، تڑکے
صبح سویرے رن پڑنا ہے اور گھمسان کا رنراتوں رات چلا جائے جس کو جانا ہے
کھلا تھا صبح سویرے جب آفتاب کا پھولدیا تھا توڑ کے اس نے مجھے گلاب کا پھولزمانہ بیت گیا، اتفاق سے مجھ کوملا ہے آج یہ سوکھا ہوا کتاب کا پھولہجوم غم سے نکل آئے ہیں مرے آنسوکہ ہے یہ تحفۂ ماضی مرے شباب کا پھول
صبح سویرے ٹائم پر ہیآ جاتا ہوں میں اسکولہر دن اپنا کام ہوں کرتاکبھی نہ کرتا اس میں بھولسب بچوں سے پیار ہوں کرتایہ ہے میرا ایک اصولاچھا بچہ کہتے مجھ کومیں ہوں سب کی آنکھ کا پھول
صبح سویرے سڑکوں پر جاتے اونٹوں کے گلے میںبولتی گھنٹی کی آواز ہوا کے تیروں سے زخمی ہےاور کسی کی نظر نہیں ہےدور سفر پر گئے ہوؤں کے رستوں پر ان گنت دعائیں بچھی ہوئی ہیںاور کسی کو خبر نہیں ہےسب دیکھے ان دیکھے دکھآسیب زدہ تحریروں کو چہرے پر ملتے پھرتے ہیںاور کئی برس سے یوں ہوتا ہےدریا سونا مٹی پیچھے چھوڑ آتے ہیںصحرا کو آبادی کے ساحل پر پھیلاتے آگے بڑھ جاتے ہیںرزق کے پیچھے بھاگتی آنکھیں جسموں کے ڈھانچوں میں الجھ گئی ہیںکوئی بساط وقت پہ رکھے مہروں کو چلنے سے پہلےایک نظر ان سب چہروں پر ڈالتا ہےپھر اک مہرہ چل دیتا ہےدور پہاڑوں کے اس جانب جلتا سورج رات کے خیموں میں چپ بیٹھاآنے والے کل کی بابت سوچ رہا ہے
صبح سویرے اوور کوٹ میں چھپتا ہوں
صبح سویرے شبنم چاٹنے والے پھولدیکھ لیا خمیازہ پیاس بجھانے کا
آنکھ کھلی جو صبح سویرے تو نادمؔگھور اندھیرا بھی دیکھا تابانی میں
صبح سویرے آنکھوں سے رخصت ہو کرکون نگر کو خواب بھٹکنے جاتے ہیں
صبح سویرے تھی کرنوں کی بزم سجیشام کو گھر سے تنہا اک سایہ نکلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books