aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سعادت_مند"
سعادت مند قسمت پر ہیں شاکرہما کو مغز بادام استخواں ہے
ہم بھی تاویلوں سے دل بہلا رہے ہیں کیا کریںاب سعادت مند بچے معجزے سے کم نہیں
انجام ہی کو اس کے نہ سمجھا نہ تو نہ میںورنہ یہ خواہشات بڑھاتا نہ تو نہ میں
عشق سے بچ کے کدھر جائیں گے ہمہے یہ موجود جدھر جائیں گے ہم
دشمن کی ملامت بلا ہےیہ موم کا سانپ کاٹتا ہے
تنگیٔ دہن سے ہے اڑی باتچھوٹا سا ہے منہ ترا بڑی بات
فضا ایسی بہ فیض باغباں معلوم ہوتی ہےبہار گلستاں مثل خزاں معلوم ہوتی ہے
اپنی ہر بات کو آخر وہاں رد ہونا ہےوہ جو بولیں انہیں باتوں کو سند ہونا ہے
ہوئی ایجاد نئی طرز خوشامد کہ نہیںکل کا آئین ہے اب تک سر مسند کہ نہیں
بچھڑ کے ہم سے ملنا چاہتی ہےمحبت اور کیا کیا چاہتی ہے
بنی تھی کچھ اک اس سے مدت کے بعدسو پھر بگڑی پہلی ہی صحبت کے بعد
نفرت کی سیاست عام ہوئی اخلاص و محبت بھول گئےہم اپنے بزرگوں کی حکمت پیغام و نصیحت بھول گئے
میں خوب اہل جہاں دیکھے اور جہاں دیکھاپر آشنا کوئی دیکھا نہ مہرباں دیکھا
یوں گھر سے محبت کے کیا بھاگ چلے جاناکچھ اس میں سمجھتا ہے دے آگ چلے جانا
تڑپ میں بھی مزہ آنے لگا ہے غم کے ماروں کوخیال سر خوشی بہکا نہ دے ان سوگواروں کو
زندگی کی جو ساعت جس کے ہاتھ آئی ہےخوب سوچ کر برتے چیز تو پرائی ہے
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
ایک طریقہ یہ بھی ہے جب جینا اک ناچاری ہوہاتھ بندھے ہوں سینے پر دل بیعت سے انکاری ہو
دم بھر کی خوشی باعث آزار بھی ہوگیاس راہ میں سایہ ہے تو دیوار بھی ہوگی
حسیں جبیں پہ مرے ہونٹ تھرتھرانے لگےپھر اس کے بعد مرے ہوش کب ٹھکانے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books