aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قبرستان"
زندگی میں جو تمہیں خود سے زیادہ تھے عزیزان سے ملنے کیا کبھی جاتے ہو قبرستان بھی
اکثر میں نے قبرستان میں غور کیااپنی مٹی اپنے ہاتھ میں کب ہوتی ہے
پہلے ایک دوا خانہ پھر قبرستاناس کے بعد ہماری بستی پڑتی ہے
دل کے قبرستان کا یاروں کیا کہنالاشیں بس جذبات کی اس میں پلتی ہیں
کتنا معنی خیز ہے یہ روپ قبرستان کاقبر سے لپٹے ہوئے ہیں خامشی اور چند پھول
پہلے قبرستان آتا ہے پھر اپنی بستی آتی ہےجانے کتنی قبروں سے ہو کر شمع ہستی آتی ہے
کسی خاموش چہرے پر وہ اطمینان کا منظرجگر کو کاٹتا ہے اب بھی قبرستان کا منظر
منظر شمشان ہو گیا ہےدل قبرستان ہو گیا ہے
اونچے نیچے دائیں بائیں مٹی کے ٹیلےآشاؤں کے سرد بدن بھیتر کا قبرستان
ذہن پر دنیا کی لالچ پھر سے حاوی ہو گئیدے کے مٹی میں ابھی لوٹا تھا قبرستان سے
کتنی یادیں دفن ہیں اس میںدل بھی قبرستان ہے بھائی
سج رہی ہیں پھر سیاسی منڈیاں چاروں طرفدیکھنا تبدیل ہوگا شہر قبرستان میں
کھلی لاشوں کا قبرستان بن کےبہت چپ ہے زمیں ویران بن کے
گھپ خاموشی جیسے قبرستان میں ہوںکیا میں زندہ لاشوں کے استھان میں ہوں
کہیں غلطی سے بھی پاؤں نہ پڑ جائیںمحبت ایک قبرستان ہے جاناں
گل نہ تھے جس میں وہ گلشن بھی تھا جنگل کی طرحگھر وہ قبرستان تھا جس میں کوئی بچہ نہ تھا
پورا یوں ہی شہر قبرستان جیسا ہو گیاظالموں کو اور کتنی اب ہلاکت چاہئے
جہاں اونچی عمارت ہے وہیں مٹی کا بھی گھر ہےیہ قبرستان کو دیکھو ذرا کتنا برابر ہے
پٹریوں پر کوئی قبرستان بنوائے گئےریل کی کھڑکی میں کتنے خواب دفنائے گئے
صبر کی تلقین پڑھتا ہے خود اپنی لاش پردل کے قبرستان میں اک نوجواں بیٹھا ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books