aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'muqaddas'"
میری آنکھوں پہ دو مقدس ہاتھیہ اندھیرا بھی روشنی ہے مجھے
یا اپنی خواہشوں کو مقدس نہ جانتےیا خواہشوں کے ساتھ ہی مر جانا چاہیئے
ہمارا لاشہ بہاؤ ورنہ لحد مقدس مزار ہوگییہ سرخ کرتا جلاؤ ورنہ بغاوتوں کا علم بنے گا
کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھےہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے
ہر شے سے مقدس ہے خیالات کا رشتہکیوں مصلحتوں پر اسے قربان کیا جائے
وہ مقامات مقدس وہ ترے گنبد و قوساور مرا ایسے نشانات کا زائر ہونا
تیری یادیں ہو گئیں جیسے مقدس آیتیںچین آتا ہی نہیں دل کو تلاوت کے بغیر
ہم نے بھی حضرت شبلیؔ کی زیارت کی تھییوں تو ظاہر میں مقدس تھا پہ شیدائی تھا
میں اس کے بدن کی مقدس کتابنہایت عقیدت سے پڑھتا رہا
یہ مے خانہ ہے اک جائے مقدسچلے آؤ یہاں دھوکا نہیں ہے
یہ انگبین سی راتیں بڑی مقدس ہیںدلوں کے دیپ جلاؤ! بہار کے دن ہیں
بڑی روشنی بخشتے ہیں نظر کوتیرے گیسوؤں کے مقدس اندھیرے
افلاس کے شباب مقدس میں بارہاآیا ہے پوچھنے مرے گھر پر خدا مجھے
بے وفا ہو کے بھی تو اتنی مقدس کیوں ہےزندگی آج تجھے راز بتانا ہوگا
آج بھی آپ کی یادوں کے مقدس جھونکےچھیڑ جاتے ہیں محبت کے گنہ گاروں کو
مرے لیے تو مقدس ہیں وہ صحیفے بھیجو روشنی کے لیے روشنی بناتے ہیں
ہم نے مشتاقؔ یوں ہی کھولا یادوں کی کتاب مقدس کوکچھ کاغذ نکلے خستہ سے کچھ پھول ملے مرجھائے ہوئے
کہتے ہیں کہ جسموں کو اک روح مقدس کی دعا ہےوہ جسم کہ جو اپنے تھکے پاؤں سے آگے نکل آئے
مقدس مزاروں پہ قوالیاںنہائی ہوئی عطر و لوبان میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books