aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",Wasi"
اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کر دومیں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کر دو
ہزاروں موسموں کی حکمرانی ہے مرے دل پروصیؔ میں جب بھی ہنستا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجا لیں تم کوجی میں آتا ہے کہ تعویذ بنا لیں تم کو
ہم راہ ترے پھول کھلاتی تھی جو دل میںاب شام وہی درد سے خالی نہیں جاتی
گلی گلی میں جو آوارہ پھر رہا ہوتاجہان بھر میں وہی نیک نام تم سے ہے
جو مری روح میں بادل سے گرجتے ہیں وصیؔاس نے سینے میں کوئی درد اتارا ہوگا
وہ مری شکل مرا نام بھلانے والیاپنی تصویر سے کیا آنکھ ملاتی ہوگی
گنگناتے ہوئے آنچل کی ہوا دے مجھ کوانگلیاں پھیر کے بالوں میں سلا دے مجھ کو
تم مری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤ گےان کہی بات کو سمجھوگے تو یاد آؤں گا
اہل ہنر کو مجھ پہ وصیؔ اعتراض ہےمیں نے جو اپنے شعر میں ڈھالے تمہارے خط
جگر ہو جائے گا چھلنی یہ آنکھیں خون روئیں گیوصیؔ بے فیض لوگوں سے نبھا کر کچھ نہیں ملتا
یہ خدا بن کے رعایت نہیں کرتے ہیں وصیؔحسن والوں کو کبھی قبلہ و کعبہ نہ بنا
اداس راتوں میں تیز کافی کی تلخیوں میںوہ کچھ زیادہ ہی یاد آتا ہے سردیوں میں
بادشاہ شاعر و مجنوں سبھی آتے ہیں یہاںلگ کے بیٹھے ہیں وصیؔ شاہ کے دربار سے ہم
ترے گلے میں جو بانہوں کو ڈال رکھتے ہیںتجھے منانے کا کیسا کمال رکھتے ہیں
آخری بار جو آیا تھا مرے نام وصیؔمیں نے اس خط کو کلیجے سے لگا رکھا ہے
دیار غیر میں کیسے تجھے صدا دیتےتو مل بھی جاتا تو آخر تجھے گنوا دیتے
وصیؔ یقین ہے مجھ کو وہ لوٹ آئے گااسے بھی اپنے کئے کا ملال ہونا ہے
ہزاروں دکھ پڑیں سہنا محبت مر نہیں سکتیہے تم سے بس یہی کہنا محبت مر نہیں سکتی
کیا اسے یاد آ رہا ہوں وصیؔرنگ ابھرے ہیں اس کے گالوں میں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books