aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",sAY"
حسن کی ہر کج ادائی بے رخی بے گانگیسعیٔ ضبط آرزو تھی کوئی سمجھا ہی نہیں
شامل ہیں سدا سعی عمل میں صفا مروہکعبے کی زمیں اصل میں فردوس بریں ہے
بغیر سعیٔ مسلسل تو کچھ نہیں ہوتاجنوں بھی کتنا ضروری ہے آگہی کے لیے
ہمیں اس کام پر مامور کیوں ہیںیہ سعی رائیگاں کس کے لئے ہے
سعئ ضبط غم کے تم ہو اک نشان معتبرصرف اتنی بات پر چہرے کی ویرانی گئی
ہر نفس خامہ تو ہے سعیٔ رقم میں مصروفسر کو آشفتہ نہ رکھتی ہے مری وحشت ہی
اکثر ملے گی محفل سر گشتگان گلاس گوشۂ چمن میں کہ صحرا کہیں جسے
بہ ہزار سعیٔ پیہم جو نہ آ سکا زباں پروہی راز کہہ گئی ہے مرے دل کی ایک دھڑکن
میں خالی خالی سا ہوتا ہوں جب کبھی تنہافضائیں چیخنے لگتی ہیں نا گہاں آذر
سنا ہے رات سے بڑھ کر ہیں کاکلیں اس کیسنا ہے شام کو سائے گزر کے دیکھتے ہیں
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گےاک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
برہنہ ہیں سر بازار تو کیابھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم
میرا سانس اکھڑتے ہی سب بین کریں گے روئیں گےیعنی میرے بعد بھی یعنی سانس لیے جاتے ہوں گے
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوستسب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا
شکن زلف عنبریں کیوں ہےنگہ چشم سرمہ سا کیا ہے
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتاایک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ و سال بھی
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
نگھرے کیا ہوئے کہ لوگوں پراپنا سایہ بھی اب تو بھاری ہے
کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فرازؔسب میں اک شخص ہی ملا ہے مجھے
کبھی تو صبح ترے کنج لب سے ہو آغازکبھی تو شب سر کاکل سے مشکبار چلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books