aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "احکام"
سلب بینائی کے احکام ملے ہیں جو کبھیروشنی چھونے کی خواہش کوئی شب زاد کرے
احکام ترے حق ہیں مگر اپنے مفسرتاویل سے قرآں کو بنا سکتے ہیں پازند
لکھا کرے کوئی احکام طالع مولودکسے خبر ہے کہ واں جنبش قلم کیا ہے
بند احکام عقل میں رہنایہ بھی اک نوع کی حماقت ہے
ہر جذبۂ بے تاب کے احکام ہزاروںہر لمحۂ بے خواب کے اصرار بہت ہیں
وہ جن کے تحت جھک جاتا تھا سر اصنام کے آگےوہی بھولے ہوئے احکام یزداں یاد آتے ہیں
غم حیات کی تعلیم و تربیت کے لیےتری نگاہ کے احکام لیتے رہتے ہیں
عشق والے تو اٹھاتے ہی نہیں اپنی نگاہحسن کو حسن کے احکام سے پہچانتے ہیں
ظلم اور جبر کے احکام سے خاموش مگرمہر پیمان محبت کی لگائے ہوئے ہونٹ
ہر گھڑی احکام جاری کرتا رہتا ہے یہ دلہاتھ باندھے میں کھڑا ہوں حکم کی تعمیل میں
انقلاب آئے تو پھر ہمت مرداں کی قسموقت کی وقت کے احکام سے باتیں ہوں گی
اس کا یہ تقاضا ہے کہ احکام بجا لائیںجس حسن کا سرکار کے نوکر بھی نہیں ہم
جن کا سایہ ماؤں کی آغوش سے کچھ کم نہ تھاقتل کے احکام ہیں اب ان درختوں کے لئے
دے تو سکتے ہیں سبھی جان خدا کی خاطرپر خداوند کے احکام نہیں جانتے ہیں
ترے احکام کی دنیا مرے اعمال کا محشریہاں میری وہاں تیری خوشی سے کچھ نہیں ہوتا
دل خراب کے احکام ٹھیک لگنے لگےلئے جو فیصلے ناکام ٹھیک لگنے لگے
احکام یہاں دل کے ہی چلتے ہیں کم و بیشیہ عشق ہے اس کی کوئی کابینہ نہیں ہے
وہ اور ہوں گے جو صحرا میں پا بہ جولاں ہیںمجھے تو شہر نے احکام پر لگایا ہوا ہے
محتسب جرم مرا دیکھ کے خاموش رہاخود خطا کار تھا احکام سزا کیا کرتا
منصفو ہم نے اندھیرے کو اندھیرا کہہ دیااب ہمارے قتل کے احکام بھی جاری کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books