aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "امید"
ہم کو ان سے وفا کی ہے امیدجو نہیں جانتے وفا کیا ہے
کوئی امید بر نہیں آتیکوئی صورت نظر نہیں آتی
اس کی امید ناز کا ہم سے یہ مان تھا کہ آپعمر گزار دیجیے عمر گزار دی گئی
تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہوجہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا
رہی نہ طاقت گفتار اور اگر ہو بھیتو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے
دل میں اب سوز انتظار نہیںشمع امید بجھ گئی ہو کیا
ایک امید سے دل بہلتا رہااک تمنا ستاتی رہی رات بھر
تری امید پہ ٹھکرا رہا ہوں دنیا کوتجھے بھی اپنے پہ یہ اعتبار ہے کہ نہیں
مدتوں سے یہی عالم نہ توقع نہ امیددل پکارے ہی چلا جاتا ہے جاناں جاناں
لو آج ہم نے توڑ دیا رشتۂ امیدلو اب کبھی گلہ نہ کریں گے کسی سے ہم
مجھے دشمن سے بھی خودداری کی امید رہتی ہےکسی کا بھی ہو سر قدموں میں سر اچھا نہیں لگتا
میں اس امید پہ ڈوبا کہ تو بچا لے گااب اس کے بعد مرا امتحان کیا لے گا
کچھ آ گئی داور محشر سے ہے امید مجھےکچھ آپ نے مرے کہنے کا اعتبار کیا
اے امید اے امید نو میداںمجھ سے میت تری اٹھی ہی نہیں
دور تک کوئی ستارہ ہے نہ کوئی جگنومرگ امید کے آثار نظر آتے ہیں
اب تو اس راہ سے وہ شخص گزرتا بھی نہیںاب کس امید پہ دروازے سے جھانکے کوئی
بدن بیٹھا ہے کب سے کاسۂ امید کی صورتسو دے کر وصل کی خیرات رخصت کیوں نہیں کرتے
دل ہے شب سوختہ سو اے امیدتو ندا سی کہاں سے آتی ہے
ایک بے چہرہ سی امید ہے چہرہ چہرہجس طرف دیکھیے آنے کو ہے آنے والا
بیتا دید امید کا موسم خاک اڑتی ہے آنکھوں میںکب بھیجو گے درد کا بادل کب برکھا برساؤ گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books