aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بحر"
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیںسو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
رہے گا راوی و نیل و فرات میں کب تکترا سفینہ کہ ہے بحر بیکراں کے لیے
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
آب محیط عشق کا بحر عجیب بحر ہےتیرے تو غرق ہو گئے ڈوبے تو پار کر گئے
محبت میں جو ڈوبا ہو اسے ساحل سے کیا لیناکسے اس بحر میں جا کر کنارہ یاد رہتا ہے
تنگنائے دل ملول میں ہےبحر ہستی کی بے کرانی بھی
بحر ہستی بھی جس میں کھو جائےبوند میں بھی وہ بیکرانی ہے
فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیںڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں
ہمارے دل کو بحر غم کی کیا طاقت جو لے بیٹھےوہ کشتی ڈوب کب سکتی ہے جس کے نا خدا تم ہو
ہے مشتمل نمود صور پر وجود بحریاں کیا دھرا ہے قطرہ و موج و حباب میں
خودی وہ بحر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیںتو آب جو اسے سمجھا اگر تو چارہ نہیں
گھر ہمارا جو نہ روتے بھی تو ویراں ہوتابحر گر بحر نہ ہوتا تو بیاباں ہوتا
بحر کم ظرف ہے بسان حبابکاسہ لیس اب ہوا ہے تو جس کا
سنائیؔ کے ادب سے میں نے غواصی نہ کی ورنہابھی اس بحر میں باقی ہیں لاکھوں لولوئے لالا
میں بحر فکر میں ہوں غرق اس لیے نایابؔگہر مجھے بھی کوئی زیر آب مل جائے
خبر ملی ہے خدایان بحر و بر سے مجھےفرنگ رہ گزر سیل بے پناہ میں ہے
بحر ہستی میں ہوں مثال حبابمٹ ہی جاتا ہوں جب ابھرتا ہوں
بحر ذوق و شوق میں یہ بھی غنیمت جانیےنوحؔ کو طوفان اٹھا کر غرق کرنا آ گیا
شہر ویران ہوئے بحر بیابان ہوئےخاک اڑتی ہے در و دشت کی پہنائی میں
شام جھکی تھی بحر پر پاگل ہو کر رنگ سےیا تصویر تھی خواب میں میرے کسی خیال کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books