aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بر"
کوئی امید بر نہیں آتیکوئی صورت نظر نہیں آتی
دیکھو یہ میرے خواب تھے دیکھو یہ میرے زخم ہیںمیں نے تو سب حساب جاں بر سر عام رکھ دیا
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئےآئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
ایسا ہو کوئی نامہ بر بات پہ کان دھر سکےسن کے یقین کر سکے جا کے انہیں سنا سکے
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
چاند ہے کہکشاں ہے تارے ہیںکوئی شے نامہ بر نہیں ہوتی
خود ہی میں خود کو لکھ رہا ہوں خطاور میں اپنا نامہ بر بھی ہوں
دیکھا ہے بت کدے میں جو اے شیخ کچھ نہ پوچھایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان تو گیا
یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیںکبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
بس ہو چکا بیاں کسل و رنج راہ کاخط کا مرے جواب ہے اے نامہ بر کہاں
سنا ہے کہ آتا ہے سر نامہ بر کاکہاں رہ گیا ارمغاں آتے آتے
ہو لیے کیوں نامہ بر کے ساتھ ساتھیا رب اپنے خط کو ہم پہنچایں کیا
تمہارے آنے کی امید بر نہیں آتیمیں راکھ ہونے لگا ہوں دئیے جلاتے ہوئے
تجھ سے تو کچھ کلام نہیں لیکن اے ندیممیرا سلام کہیو اگر نامہ بر ملے
دے کے خط منہ دیکھتا ہے نامہ برکچھ تو پیغام زبانی اور ہے
تکلف بر طرف تم کیسے معبود محبت ہوکہ اک دیوانہ تم سے ہوش میں لایا نہیں جاتا
جب بھی نظر اٹھی تو فلک کی طرف اٹھیبر گشتہ آسمان سے گویا نہ تو نہ میں
پھرتے ہیں کب سے در بدر اب اس نگر اب اس نگر اک دوسرے کے ہم سفر میں اور مری آوارگینا آشنا ہر رہگزر نا مہرباں ہر اک نظر جائیں تو اب جائیں کدھر میں اور مری آوارگی
نہ پوچھ جب وہ گزرتا ہے بے نیازی سےتو کس ملال سے ہم نامہ بر کو دیکھتے ہیں
درود بر دل وحشی سلام بر تپ عشقخود اپنی حمد خود اپنی ثنا کے ساتھ ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books