aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بست"
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیںتم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
زلیخائے عزیزاں بات یہ ہےبھلا گھاٹے کا سودا کیوں کریں ہم
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
آنکھیں کشاد و بست سے بدنام ہو گئیںسورج اسی کا خواب سحر بھی اسی کا تھا
نئی گرہ نئے ناخن نئے مزاج کے قرضمگر یہ پیچ بہت ابتدا کا لگتا ہے
ز بسکہ مشق تماشا جنوں علامت ہےکشاد و بست مژہ سیلی ندامت ہے
در و بست چمن کو کیا جانوںپھول ہوں باغباں نہیں ہوں میں
خلوت سرائے یار میں پہنچے گا کیا کوئیوہ بند و بست ہے کہ ہوا کا گزر نہیں
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
آج ہماری ہار سمجھ میں آنے والی بات نہیںاس کے پورے لشکر میں تھے آدھے آج ہمارے لوگ
دل کی گرہ نہ وا ہوئی درد شب وصالگزری تمام بست و کشاد نقاب میں
نقش سارے خاک کے ہیں سب ہنر مٹی کا ہےاس دیار رنگ و بو میں بست و در مٹی کا ہے
وصل کی شب میں کیا مرغ سحر کا بند و بستنعرۂ اللہ اکبر کا ہے دھڑکا ایک اور
زخم کھلتے ہیں سانس گھٹتی ہےایسی بست و کشاد ہے مجھ میں
میں جذب و بست کی منزل میں قید ہوں کب سےمرے خدا تو فراری کا راستہ کر دے
نظر کی فتح کبھی قلب کی شکست لگےمری حیات پرائے کا بند و بست لگے
اک ہاتھ کی جنبش میں در و بست ہے ورنہگردش وہی کوزہ ہے وہی چاک وہی ہے
لفظوں کے در و بست پہ ہر چند ہو قادرشاعر نہیں جو صاحب الہام نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books