aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جانور"
خدا تو مالک و مختار ہے کہیں بھی رہےکبھی بشر میں کبھی جانور میں رہتا ہے
خون سے تر بہ تر کر کے ہر رہ گزر تھک چکے جانورلکڑیوں کی طرح پھر سے چولھے میں جل جو ہوا سو ہوا
تری تقلید سے کبک دری نے ٹھوکریں کھائیںچلا جب جانور انساں کی چال اس کا چلن بگڑا
اگر سب سونے والے مرد عورت پاک طینت تھےتو اتنے جانور کس طرح بستر سے نکل آئے
ہے شیخ و برہمن پر غالب گماں ہمارایہ جانور نہ چر لیں سب گلستاں ہمارا
تمہاری بزم بات انسانیت کی پھر رقیبوں میںبھرے ہیں آدمی کی صورتوں کے جانور دیکھو
ہے عیاں حال سگ اصحاب کہفجانور کی آدمیت دیکھ لی
جنگل میں جنگلوں کی طرح کا سفر نہ تھاصورت میں آدمی کی کوئی جانور نہ تھا
نکلے ہوئے تھے ڈھونڈنے خوں خوار جانورکانٹوں کی جھاڑیوں میں چھپایا گیا مجھے
جدید عہد میں الٹا ہے ارتقا کا سفرعجب نہیں ہے پھر انسان جانور بن جائے
ظاہر ہے مرغ قبلہ نما بھی گواہ ہےکعبے کی سمت پوچھتے ہیں جانور سے آپ
عاقبت میں بشر سے ہے یہ سواجانور کو ہنسی نہیں آتی
جانور جانور سے لڑتا ہےآدمی آدمی سے لڑتے ہیں
میں سوکھا دشت ہوں اور دشت ایساکسی بھی جانور کا گھر نہیں ہوں
یہ حیوان ہے دست طالع پہ بھارینئے جانور کا قدم دیکھتے ہیں
شکارگاہ شکاری کے خوں سے رنگیں ہےزمیں کا رزق کسی جانور نے چھین لیا
جانور میں حیا انساں سے زیادہ دیکھیالٹے بہنے لگے تہذیب کے دھارے صاحب
جانور سے برا ہے مت پوچھوحال انساں کا کیا بتائیں ہم
جنگل میں کوئی آدمی آیا ضرور ہےکیوں جانور بھی بغض و عداوت میں پڑ گئے
دنیا کے ساتھ دین کی بیگار الاماںانسان آدمی نہ ہوا جانور ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books