aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جذبہ"
کہتے ہی نشہ ہائے ذوق کتنے ہی جذبہ ہائے شوقرسم تپاک یار سے رو بہ زوال ہو گئے
کشتی بھی نہیں بدلی دریا بھی نہیں بدلااور ڈوبنے والوں کا جذبہ بھی نہیں بدلا
چھپے ہوئے ہیں ہزار جذبہبلا کی ہیں یہ کمال آنکھیں
نہ جانے کون سا جذبہ تھا جس نے خود ہی نظیرؔمری ہی ذات کا دشمن بنا دیا مجھ کو
وہ کوئی اور ہی جذبہ تھا صرف پیار نہ تھاتجھے جو اپنا جتانے کو بے قرار رہا
ہر جذبہ مصلوبہر خواہش مقتول
میں اسے ڈھونڈ رہا تھا کہ تلاش اپنی تھیاک چمکتا ہوا جذبہ تھا کہ جعلی نکلا
علویؔ خواہش بھی تھی بانجھجذبہ بھی نا مرد ملا
اعتراف اوج کا جذبہ نہیں احباب میںہر ترقی پر ترقی کی دعا دینے لگے
تاثیر جذبہ کیا ہو کہ دل اضطراب میںتسکیں پذیر بوسہ بہ پیغام ہو گیا
فکر ہے سہمی ہوئی جذبہ ہے مرجھایا ہواموج کی شورش گئی دریا کی گہرائی گئی
کسی کے دل سے اب جذبات کا رشتہ نہیں قائمہنسی بھی مصلحت آمیز آنسو بھی سیاسی ہے
مجھے پیار سے ترا دیکھنا مجھے چھپ چھپا کے وہ دیکھنامرا سویا جذبہ ابھارنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
مٹانا تھا اسے بھی جذبۂ شوق فنا تجھ کونشان قبر مجنوں داغ ہے صحرا کے دامن میں
یہ میرا فیصلہ ہے آپ میرے ہو نہیں سکتےمیں جب جانوں کہ یہ جذبہ مرا ناکام ہو جائے
متحد ہونے کا جذبہ تھا سبھی میں لیکنمتحد ہونے کا موقعہ ہی ہوا نے نہ دیا
کوئی نہ ہو مرے ترے علاوہ بستی میںکبھی کبھی یہی جذبہ رقابتیں مانگے
جو عرش کی رفعت کو بھی اس در پہ جھکا دےایسا بھی کوئی جذبۂ سرشار محبت
ہر جذبۂ آزادیٔ فطرت کو ہوا دیہر بادۂ پیمانہ شکن ہم نے بنایا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books