aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حاشیہ"
متن میں تو جرم ثابت ہے مگرحاشیہ سارے کا سارا اور ہے
بدن پہ حاشیہ لکھنا نگاہ پر تفسیرمقلدین ہیں شوخی کے اپنی شیخ کئی
اس کو تھا سخت اختلاف زیست کے متن سے سو وہبر سر حاشیہ رہا اور کمال کر گیا
متن زیست تو سارا بے نمود لگتا ہےدرد بے نہایت کا حاشیہ نہ ہونے سے
کونین سے کیا اہل محبت کو سروکارکونین ہے خود حاشیہ بردار محبت
ہم کو اپنے بارے میں حرف حرف لکھنا تھاداستان لمبی تھی حاشیہ نہیں رکھا
حاشیہ بردار سے پوچھا سمندر نے میاںآج تک اک موج بھی تم کو نہ دیوانی ملی
میں جو بڑھتا ہوں سر ورق کی طرفکھینچ لیتا ہے حاشیہ مجھ کو
داد و تحسین بری چیز نہیں ہے معراجؔبس مجھے حاشیہ آرائی سے ڈر لگتا ہے
دشمن جاں بھی نہیں کوئی برابر اس کےاور مرا حاشیہ بردار بھی ایسا ویسا
کچھ بھی ہو یہ تو مرے یار نہیں ہو سکتامیں ترا حاشیہ بردار نہیں ہو سکتا
یوں تو وہ شکل کھو گئی گردش ماہ و سال میںپھول ہے اک کھلا ہوا حاشیۂ خیال میں
اشارتوں کی وہ شرحیں وہ تجزیہ بھی گیاجو گرد متن بنا تھا وہ حاشیہ بھی گیا
لکھا ہے مجھ کو بھی لکھنا پڑا ہےجہاں سے حاشیہ چھوڑا گیا ہے
ہوئی ہے جس میں وضاحت ہمارے ہونے کیتری کتاب میں آخر وہ حاشیہ ہے کہاں
میری قسمت کہ وہ اب ہیں مرے غم خواروں میںکل جو شامل تھے ترے حاشیہ برداروں میں
بیاض جاں میں سبھی شعر خوبصورت تھےکسی بھی مصرع رنگیں کا حاشیا نہ ہوا
جو اصل چیز تھی وہ چھپی رہ گئی کہیںکچھ فائدہ نہ حاشیہ آرائی سے ہوا
روبرو ان کے مرا حال سنانے والےاپنی جانب سے بھی کچھ حاشیہ آرائی کر
چھپ رہی ہے ابھی کتاب دلسر ورق وہ ہے حاشیہ میں ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books