aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حسیناؤں"
مجھ سے کرتے ہیں قتیلؔ اس لئے کچھ لوگ حسدکیوں مرے شعر ہیں مقبول حسیناؤں میں
کچھ شوخ حسیناؤں سی رنگین کتابیںدن رات مجھے دیتی ہیں تسکین کتابیں
یہ عاشق ہیں حسیناؤں کی شوکتیہ مہتابوں کے ہالے کم نہ ہوں گے
ہاتھ تیرے نہ لگتا تو نایاب تھایوں تو میں بھی حسیناؤں کا خواب تھا
سب حسیناؤں کو معافی ہےشعر کہنے کو چاند کافی ہے
ترے تیر نظر پر نام تھا توحسیناؤں سے بچ کر آ رہے ہیں
حسیناؤں نے مجھ پر تیر چھوڑے عمر بھر کیا کیاکیا جو غور تو ہر اک نظر کے تیر میں تم تھے
ہے پہلو میں ٹکے کی اک حسینہتری فرقت گزاری جا رہی ہے
کبھی لکھوانے گئے خط کبھی پڑھوانے گئےہم حسینوں سے اسی حیلے بہانے سے ملے
ان حسینوں کا لڑکپن ہی رہے یا اللہہوش آتا ہے تو آتا ہے ستانا دل کا
دیکھ لے بلبل و پروانہ کی بیتابی کوہجر اچھا نہ حسینوں کا وصال اچھا ہے
دم آخر مری بالیں پہ مجمع ہے حسینوں کافرشتہ موت کا پھر آئے پردا ہو نہیں سکتا
سراپا حسن بن جاتا ہے جس کے حسن کا عاشقبھلا اے دل حسیں ایسا بھی ہے کوئی حسینوں میں
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
ہر شام سناتے تھے حسینوں کو غزل ہمجب مال بہت تھا تو سخاوت بھی بہت تھی
باتوں باتوں میں لگا لائے حسینوں کو جلیلؔتم کو بھی سحر بیانی میں کمال اچھا ہے
زمانہ دوستی پر ان حسینوں کی نہ اترائےیہ عالم دوست اکثر دشمن عالم بھی ہوتے ہیں
پڑھیں درود نہ کیوں دیکھ کر حسینوں کوخیال صنعت صانع ہے پاک بینوں کو
اسی کو کہتے ہیں جنت اسی کو دوزخ بھیوہ زندگی جو حسینوں کے درمیاں گزرے
نہ بنے کام تو کس کام کی نازک شکلیںنازک اچھے نہ حسینوں کی نزاکت اچھی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books