aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خبردار"
عاشقو حسن جفاکار کا شکوہ ہے گناہتم خبردار خبردار نہ ایسا کرنا
پیڑ کے پتوں میں ہلچل ہے خبردار سے ہیںشام سے تیز ہوا چلنے کے آثار سے ہیں
ہمیں خبر ہے کہ گزرے گا ایک سیل فناسو ہم تمہیں بھی خبردار کرنا چاہتے ہیں
نہیں ہے جنس وفا کی تمہیں جو قدر نہ ہوبنیں گے کتنے خریدار دیکھتے جاؤ
بے ہوشیوں نے اور خبردار کر دیاسوئی جو عقل روح نے بیدار کر دیا
مجھ کو بالوں کی سفیدی نے خبردار کیازندگی اب تری رفتار سے ڈر لگتا ہے
ہر فریب غم دنیا سے خبردار تو ہےتیرا دیوانہ کسی کام میں ہشیار تو ہے
خبردار ہاتھوں سے جانے نہ پائیںیہ دزد حنا مال مارے ہوئے ہیں
سیاہ چشم مری وحشتوں پہ طنز نہ کرمیں قاتلوں سے خبردار رہنا چاہتا ہوں
طبیعت اس طرف خوددار بھی ہےادھر نازک مزاج یار بھی ہے
دن میں جو پھرا کرتے ہیں ہشیار و خبرداروہ میری طرح رات کو جاگے نہیں ہوتے
تا دیر نہ ہو دل بھی خبردار محبتاک یہ بھی ہے انداز فسوں کار محبت
دنیا ہمیں نابود ہی کر ڈالے گی اک دنہم ہوں گے اگر اب بھی خبردار نہیں تو
یہ وار تو کبھی خالی نہیں گیا میراکوئی تو اس کو خبردار کرنے والا ہے
وہ چشم مست کتنی خبردار تھی عدمؔخود ہوش میں رہی ہمیں بدنام کر دیا
محفل غیر میں بے پردہ تمہیں دیکھ لیااب کبھی ہم سے خبردار نہ چھپنا دیکھو
تیری آواز کے جادو نے خبردار کیانا سمجھ تھے کہ بلاؤں کے اثر میں ہم تھے
یہ بے خبری دیکھ کہ جب ہم سفر اپنےکوسوں گئے تب آہ خبردار ہوئے ہم
یوسف حسن کا حسن آپ خریدار رہاپہلے بازار ازل مصر کا بازار رہا
چشم بد دور بہت پھرتے ہیں اغیار کے ساتھغیرت عشق سے اب تک وہ خبردار نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books