aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خرام"
اٹھائی کیوں نہ قیامت عدو کے کوچے میںلحاظ آپ کو وقت خرام کس کا تھا
رہ وفا میں حریف خرام کوئی تو ہوسو اپنے آپ سے آگے نکل کے دیکھتے ہیں
نہ اٹھے آہ کا دھواں بھی کہ وہکوئے دل میں خرام کر رہے ہیں
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
عمر ہرچند کہ ہے برق خرامدل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی
اب کے بہار نے بھی کیں ایسی شرارتیں کہ بسکبک دری کی چال میں تیرا خرام رکھ دیا
میں جو تھا اس گلی کا مست خراماس گلی میں مری چلی ہی نہیں
اے خوش خرام پاؤں کے چھالے تو گن ذراتجھ کو کہاں کہاں نہ پھراتا رہا ہوں میں
دل ہوائے خرام ناز سے پھرمحشرستان بیقراری ہے
دیکھو تو دل فریبی انداز نقش پاموج خرام یار بھی کیا گل کتر گئی
مجھ کو خراب کر گئیں نیم نگاہیاں تریمجھ سے حیات و موت بھی آنکھیں چرا کے رہ گئیں
لطف خرام ساقی و ذوق صدائے چنگیہ جنت نگاہ وہ فردوس گوش ہے
قطار شیشہ ہے یا کاروان ہم سفراںخرام جام ہے یا جیسے کائنات چلے
کئی انقلاب آئے کئی خوش خرام گزرےنہ اٹھی مگر قیامت تری کم سنی سے پہلے
وہ آئے یا نہ آئے ملاقات ہو نہ ہورنگ سحر کے پاس خرام صبا تو ہے
وقت خرام ناز دکھا دو جدا جدایہ چال حشر کی یہ روش آسماں کی ہے
اذن خرام لیتے ہوئے آسماں سے ہمہٹ کر چلے ہیں رہ گزر کارواں سے ہم
پامال ہو نہ جائے ستاروں کی آبرواے میرے خوش خرام! ذرا آنکھ تو ملا
پیک قضا ہے دم بہ دم جونؔ قدم قدم شمارلغزش گام رنج ہے حسن خرام رنج ہے
اس کا خرام دیکھ کے جایا نہ جائے گااے کبک پھر بحال بھی آیا نہ جائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books