aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خسارا"
تیری ہر بات محبت میں گوارا کر کےدل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے
جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہےایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا
ہے محبت بھی عجب طرز تجارت کہ یہاںہر دکاں دار یہ چاہے کہ خسارہ ہو جائے
ہارنے میں اک انا کی بات تھیجیت جانے میں خسارا اور ہے
عشق کرنا ہے تو دن رات اسے سوچنا ہےاور کچھ ذہن میں آیا تو خسارہ ہوگا
چلائے جاؤ قتیلؔ اپنا کاروبار وفاجو اس میں جان بھی جائے تو کچھ خسارا نہیں
ہم مکاں بھی تھے مکیں بھی تھے کہ بازار تھا گرمپھر خسارہ ہوا اور صرف مکاں رہ گئے ہم
آج تک اپنی سمجھ میں نہیں آیا باصرؔکون سا کام ہے وہ جس میں خسارا کم ہے
لوگ کہتے ہیں کہ اس کھیل میں سر جاتے ہیںعشق میں اتنا خسارہ ہے تو گھر جاتے ہیں
ہم دل کو لیے ہر دیس پھرے اس جنس کے گاہک مل نہ سکےاے بنجارو ہم لوگ چلے ہم کو تو خسارا ہوتا ہے
جنہیں رہتا تھا زعم دل فروشیانہیں اب کے خسارہ ہو گیا ہے
آپ کو ہم سے محبت بھی تو ہو سکتی ہےاور محبت میں خسارہ بھی تو سکتا ہے
دل ٹوٹ بھی جائے تو محبت نہیں مٹتیاس راہ میں لٹ کر بھی خسارا نہیں ہوتا
ہم نے کبھی رکھا ہی نہیں ہے حساب عشقتو ہی ہمارا نفع ہے تو ہی خسارہ دوست
پرائی آگ کو گھر میں اٹھا کے لے آیایہ کام دل نے بغیر اجرت و خسارہ کیا
لہو کی آگ میں جل بجھ گئے بدن تو کھلارسائی میں بھی خسارہ ہے نارسائی میں بھی
بوالہوس ضد میں سہی دار و رسن سے گزرااب پشیماں ہے کہ سودا یہ خسارہ نکلا
وہ عادت ہے تو عادت سے کنارے ہو بھی سکتا ہےمگر اس ساری کوشش میں خسارہ ہو بھی سکتا ہے
یک طرفہ محبت کا خسارا ہے مقدرتجھ خواب کی تعبیر بتا دی ہے چلا جا
مرے مولا نے مجھ کو چاہتوں کی سلطنت دے دیمگر پہلی محبت کا خسارہ ساتھ رہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books