aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ردیف"
''آپ کی یاد آتی رہی رات بھر''چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقتمیں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں
کچھ دن تو بسو مری آنکھوں میںپھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا
میں انہیں چھیڑوں اور کچھ نہ کہیںچل نکلتے جو مے پیے ہوتے
آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئےصاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئیتم آشنا تھے تو تھیں آشنائیاں کیا کیا
اب تو یہ بھی نہیں رہا احساسدرد ہوتا ہے یا نہیں ہوتا
تم اپنے انداز میں کہ جیسے چڑھا کے رکھتے ہو آستینیںتو میں ''تمہارا'' ردیف والی غزل سناؤ مجھے مناؤ
آپ کی آنکھ سے گہرا ہے مری روح کا زخمآپ کیا سوچ سکیں گے مری تنہائی کو
بساط بزم الٹ کر کہاں گیا ساقیفضا خموش، سبو چپ، اداس پیمانے
اس سے پہلے کہ بچھڑ جائیں ہمدو قدم اور مرے ساتھ چلو
زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالبؔہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے
یا رب یہ جہان گزراں خوب ہے لیکنکیوں خوار ہیں مردان صفا کیش و ہنر مند
کئی بار اس کا دامن بھر دیا حسن دو عالم سےمگر دل ہے کہ اس کی خانہ ویرانی نہیں جاتی
اگ رہا ہے در و دیوار پہ سبزہ غالبؔہم بیاباں میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے
ردیف قافیہ بندش خیال لفظ گریوہ حور زینہ اترتے ہوئے سکھانے لگی
تم مری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤ گےان کہی بات کو سمجھوگے تو یاد آؤں گا
یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقف اضطرابیہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو
دربار میں اب سطوت شاہی کی علامتدرباں کا عصا ہے کہ مصنف کا قلم ہے
یہ غزل اپنی مجھے جی سے پسند آتی ہے آپہے ردیف شعر میں غالبؔ ز بس تکرار دوست
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books