aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "رنجشیں"
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
بارہا دیکھی ہیں ان کی رنجشیںپر کچھ اب کے سرگرانی اور ہے
بھول کے سب رنجشیں سب ایک ہیںمیں بتاؤں سب کو ہوگا یاد سب
باہم تپاک بھی ہیں کبھی رنجشیں بھی ہیںلطف و کرم بھی ہے کبھی جور و ستم بھی ہے
کہیں دکھائی دئے ایک دوسرے کو ہمتو منہ بگاڑ لیے رنجشیں ہی ایسی تھیں
عمر بھر ملنے نہیں دیتی ہیں اب تو رنجشیںوقت ہم سے روٹھ جانے کی ادا تک لے گیا
ذرا سی بات پر ناراض ہونا رنجشیں کرنامحبت میں اسے آتا نہیں گنجائشیں کرنا
رنجشیں میری اور اس گل کیرات دن میں ہزار ہوتی ہیں
رنجشیں ایسی ہزار آپس میں ہوتی ہیں دلاوہ اگر تجھ سے خفا ہے تو ہی جا مل کیا ہوا
ربط ہر بزم سے ٹوٹے تری محفل کے سوارنجشیں سب کی گوارا ہیں ترے دل کے سوا
وہ رنجشیں وہ مراسم کا سلسلہ ہی نہیںیہاں کسی میں وہ پہلا سا رابطہ ہی نہیں
جو رنجشیں تھیں انہیں برقرار رہنے دیاگلے ملے بھی تو دل میں غبار رہنے دیا
رنجشیں سب چھوڑ دیں سب سے لڑائی چھوڑ دیعیب تھا سچ بولنا میں نے برائی چھوڑ دی
رنجشیں سب مٹا کے آیا ہوںمیں بہت دور جا کے آیا ہوں
کیا خبر تھی رنجشیں ہی درمیاں رہ جائیں گیہم گلے ملتے رہیں گے دوریاں رہ جائیں گی
ہے کیا تماشا ادھر رنجشیں ہی بڑھتی رہیںتعلقات ہمیں استوار کرتے رہے
میرے اس کے درمیاں یوں ہی رہیں گی رنجشیںکوئی جب تک تیسرا ہے میرے اس کے درمیاں
کبھی سوزشیں کبھی آفتیں کبھی رنجشیں کبھی راحتیںملیں چار ہم کو یہ نعمتیں ترے عشق میں جو فنا ہوئے
جھیلی تھیں جس کے سنگ ہی یہ رنجشیں کبھیاک دل ہی غم گسار تھا وہ بھی نہیں رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books