aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "زرخیز"
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سےذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
دفن ہو جائیں کہ زرخیز زمیں لگتی ہےکل اسی مٹی سے شاید مری شاخیں نکلیں
ذہن کی زرخیز مٹی سے نئے چہرے اگےجو مری یادوں میں زندہ ہے سراسیمہ ہوا
ایڑیاں مار کے زخمی بھی ہوئے لوگ مگرکوئی چشمہ نہیں زرخیز زمیں سے نکلا
یہ زمیں زرخیز ہوگی خون پی کر اور بھیکھیتیاں اگلا کریں گی لعل و گوہر اور بھی
پلکوں پہ کوئی پھول نہیں ہے تو عجب کیاکہنے کو تو مٹی مری زرخیز بہت ہے
مثال آسماں ہے وہ مجھے زرخیز کرتا ہےمجھے زرخیز کرتا ہے مثال آسماں ہے وہ
میں ایسے خطۂ زرخیز کا مکیں ہوں جہاںصنم تراش کو پتھر بہم نہیں ہوتا
کبھی زرخیز دھرتی کو بھی خاطر میں نہیں لاتاکبھی بنجر زمیں میں آس کے پودے لگاتا ہوں
تم ابر کرم بن کے ذرا آ کے تو دیکھوخاک دل برباد بھی زرخیز بہت ہے
ہر اک موسم میں آنسو اگ رہے ہیںبڑی زرخیز ہیں آنکھیں ہماری
بہت زرخیز ہے دل کی زمیں معلوم ہے لیکنوفا کے بیج اس مٹی میں پھر بونے سے ڈرتا ہوں
اس لئے ہو گئی زرخیز جرائم کی زمیںمجرموں کے لئے دنیا میں سزا کچھ بھی نہیں
اشعار کے پھولوں سے لدی شاخ تمنامٹی مرے احساس کی زرخیز بہت ہے
کھیتیاں چھالوں کی ہوتی تھیں لہو اگتے تھےکتنا زرخیز تھا وہ در بدری کا موسم
زمیں زرخیز ہے یہ میرؔ غالبؔ اور مومنؔ کیکہ جس میں فصل تازہ اب اگاتے ہیں غزل والے
زرفشاں ہے مری زرخیز زمینوں کا بدنذرہ ذرہ مرے پنجاب کا پارس نکلا
اور زرخیز کرے گا یہ مرے لفظوں کوہجر یکتا ہے تو یکتا ہی کمائی دے گا
اب تک ہرا بھرا ہے کسی یاد کا شجرعرفانؔ! ایک خطۂ زرخیز مجھ میں ہے
لہلہاتے ہیں محبت کے گلستاں ہر سوکتنی زرخیز زمیں ہے مرے بھارت تیری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books