aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سمجھنا"
آنسو کو کبھی اوس کا قطرہ نہ سمجھناایسا تمہیں چاہت کا سمندر نہ ملے گا
ہم بھی ہمیشہ قتل ہوئے اور تم نے بھی دیکھا دور سے لیکنیہ نہ سمجھنا ہم کو ہوا ہے جان کا نقصاں تم سے زیادہ
ادراک کی کمی ہے سمجھنا اسے مرضاس کی دعا، نہ اس کی دوا ہے، یہ عشق ہے
خواب کا خواب حقیقت کی حقیقت سمجھیںیہ سمجھنا ہے تو پھر پہلے طریقت سمجھیں
ہاتھ جل جائے گا چھالا نہ کلیجے کا چھوؤآگ مٹھی میں دبی ہے نہ سمجھنا پانی
تمہیں غموں کا سمجھنا اگر نہ آئے گاتو میری آنکھ میں آنسو نظر نہ آئے گا
گماں تو کیا یقیں بھی وسوسوں کی زد میں ہوتا ہےسمجھنا سنگ در کو سنگ در آساں نہیں ہوتا
دنیا مرے سجدے کو عبادت نہ سمجھناپیشانی پہ قسمت کا لکھا کاٹ رہا ہوں
تم یوں ہی سمجھنا کہ فنا میرے لیے ہےپر غیب سے سامان بقا میرے لیے ہے
جسے اپنا سمجھنا تھا وہ آنکھ اب اپنی دشمن ہےکہ یہ رونے سے باز آتی نہیں میں کیسے سو جاؤں
مجھے دشمن سمجھنا ہے سمجھ لوتمہارا دوست ہوں دم ساز ہوں میں
سمجھنا ہے اسے نزدیک جا کرجسے مجھ سا برا اچھا لگا ہے
زخم کو اپنے پھول سمجھنا موتی کہنا اشکوں کوعشق کا کاروبار سجانا ہم کو اچھا لگتا تھا
میری تفصیلات میں جانے کا موقع اب کہاںاب تو آساں ہے سمجھنا مختصر باقی ہوں میں
آنسو کو مرے کھیل تماشا نہ سمجھناکٹ جاتا ہے پتھر اسی ہیرے کی کنی سے
جو ہنسا ہے اتفاقا تمہیں دیکھ کر مرا مننہ اسے ستم سمجھنا نہ اسے قرار کہنا
دردؔ کی قدر مرے یار سمجھنا واللہایسا آزاد ترے دام میں یوں آتا ہے
ہے سمجھنا تو محبت سے گزر اے ہمدمبات آئے گی سمجھ میں نہ یوں سمجھانے سے
میری غزل کی جان سمجھنا انہیں فراقؔشمع خیال یار کی یہ تھرتھراہٹیں
گر کسی کو سمجھنا اپنا تمدھوکہ کھانے کا حوصلہ رکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books