aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شباہت"
کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چانداے شب ہجراں ذرا اپنا ستارہ دیکھنا
ہوا بہار کی آئے گی اور میں چوموں گاوہ سارے پھول کہ جن میں تری شباہت ہے
کہیں پہ چوک رہے ہیں یہ آئنے شایدنہیں تو عکس میں اب تک مری شباہت تھی
نظر آتی ہے تجھ ایسوں کو شباہت اپنیمیں نے تصویر بنائی تھی کبھی پانی پر
بے خدوخال سا اک چہرا لیے پھرتا ہوںچاہتا ہوں کہ مجھے شکل و شباہت دی جائے
اسے ڈھالنا ہے خیال میں کسی اور ڈھبوہ شباہت و خد و خال میں نہیں آئے گا
ان کے شبہات میں کچھ اور اضافہ تھا شکیبؔاشک سادہ کے اس انعام پہ رونا آیا
ترا دیدار ہو آنکھیں کسی بھی سمت دیکھیںسو ہر چہرے میں اب تیری شباہت چاہئے ہے
ہوتا ہے ہر کسی پہ اسی کا گماں مجھےلگتا ہے ہر کسی میں شباہت اسی کی ہے
کافری میں بھی جو چاہت ہوگیکچھ تو ایماں کی شباہت ہوگی
تم کو شاید ہی نظر آئے مماثل اس کااس طرح چاند میں ڈھونڈو نہ شباہت اس کی
تو پھر یوں ہے کہ میں نے اس کو چاہا ہی نہیں تابشؔاگر اس کی شباہت کا گماں مجھ پر نہیں ہوتا
چاہے جتنا بھی تو چھپ جائے مری نظروں سےمیں نے ہر ایک میں دیکھی ہے شباہت تیری
روشنی اپنی شباہت ہی بھلا دے نہ کہیںاپنے سورج کے سرہانے مرا سایہ رکھ دے
آنکھ بھر جاتی ہے اس کثرت نظارہ سےدل تو ہر شکل میں بس ایک شباہت دیکھے
کس کی بو پا کر چمن میں چار دن ٹھہری بہاررم گئی پھولوں میں بو کس کی شباہت دیکھ کر
رفاقت کیا کہاں کے مشترک خوابکہ سارا سلسلہ شبہات کا تھا
حسن ہے ان میں ترا میرے جنوں کا اندازپھول بھی لے کے عجب شکل و شباہت آئے
اس نرگس بیمارؔ سے رکھتے ہیں شباہتہرگز سوئے عبہر بھی اشارا نہ کریں گے
شباہت پہ اداکاری اثر انداز ہوتی ہےابھی تک تو یہ چہرا ہے کہیں غازہ نہ ہو جائے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books