aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شخصیت"
جانتا ہوں میں تم کو ذوق شاعری بھی ہے شخصیت سجانے میں اک یہ ماہری بھی ہےپھر بھی حرف چنتے ہو صرف لفظ سنتے ہو ان کے درمیاں کیا ہے تم نہ جان پاؤ گے
بد گمانی جب نہ تھی تو بھی نہیں تھا معترضمیں بھی تیری شخصیت پر نکتہ چیں ایسی نہ تھی
بول کر تعریف میں کچھ لفظ اس کیشخصیت اپنی نکھاری جا رہی ہے
شعر میرا تھا داد اس کو ملیشخصیت کی کمی جو تھی مجھ میں
میں ان دکھوں کا گلہ کس لیے کروں اے سیاؔانہی دکھوں نے نکھاری ہے شخصیت میری
شخصیت اس نے چمک دار بنا رکھی ہےذہنیت کیا کہیں بیمار بنا رکھی ہے
ہماری خواہش بے خواہشی جو راکھ کر دےہم اپنی شخصیت میں وہ شرارہ ڈھونڈتے ہیں
کیسی کیسی شخصیت الگاؤ وادی ہو گئیکیسے کیسے ذہن کو فرقہ پرستی کھا گئی
جو روپ آئی کو اچھا لگے وہ اپنا لیںہماری شخصیت کانٹا بھی ہے گلاب بھی ہے
منتشر ہر شے قرینے سے سجا دی جائے گییا مرے کمرے کی شخصیت مٹا دی جائے گی
باصرؔ کی شخصیت بھی عجب ہے کہ اس میں ہیںکچھ خوبیاں خراب کچھ اچھی خرابیاں
کیا کسی بدلاؤ سے یہ زندگی بدلی کبھیکیوں نئی وہ روز اپنی شخصیت کرتا رہا
ہماری شخصیت کیا شخصیت ہےہر اک تیور دکھاوے کی پرت ہے
شخصیت ایک ہے پھر بھی پہلو ہزاراس کی باتوں میں ہوتا ہے خم بھی نیا
زندگی بھر آپ اپنے آئنے میں گم رہےشخصیت یا شکل میری بھی نظر آئی کبھی
روشنی میں اپنی شخصیت پہ جب بھی سوچنااپنے قد کو اپنے سائے سے بھی کم تر دیکھنا
شخصیت میں جھانکیں تو اور ہی تماشہ ہےباتیں جو نصیحت کی بے شمار کرتے ہیں
ہر شخص سے ملا ہوں بڑی احتیاط سےہر شخصیت کو میں نے پڑھا ہے سنبھال کے
وقار شخصیت میں فرق تو پڑتا نہیں لیکناثر انداز ہوتا ہے ہمارا دیکھنا تجھ کو
شخصیت میں اپنی وہ پہلی سی گہرائی نہیںپھر تری جانب سے تھوڑا سا تغافل چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books