aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "صلب"
سحر وصل کرے گی شب ہجراں پیداصلب کافر ہی سے ہوتا ہے مسلماں پیدا
یہ ستائش کی تمنا یہ صلے کی پرواہکہاں لائے ہیں یہ ارمان ذرا دیکھ تو لو
اے روح عصر جاگ کہاں سو رہی ہے توآواز دے رہے ہیں پیمبر صلیب سے
صلیب وقت پر میں نے پکارا تھا محبت کومری آواز جس نے بھی سنی ہوگی ہنسا ہوگا
اور تو مجھ کو ملا کیا مری محنت کا صلہچند سکے ہیں مرے ہاتھ میں چھالوں کی طرح
مریم کہاں تلاش کرے اپنے خون کوہر شخص کے گلے میں نشان صلیب تھا
مست ہیں اپنے حال میں دل زدگان و دلبراںصلح و سلام تو کجا بحث و جدال بھی نہیں
ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سر راہ عمر گزر گئیکوئی جستجو کا صلہ ملا نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا
زندگی کو بھی صلہ کہتے ہیں کہنے والےجینے والے تو گناہوں کی سزا کہتے ہیں
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
سزا دیں صلہ دیں بنا دیں مٹا دیںمگر وہ کوئی فیصلہ تو سنا دیں
نہ صلے کی نہ ستائش کی تمنا ہم کوحق میں لوگوں کے ہماری تو ہے عادت لکھنا
اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھےاپنا سمجھ کے زہر پلا دیجئے مجھے
بس ایک صلح کی صورت میں جان بخشی ہےکسی بھی دوسری صورت میں مارا جاؤں گا
نہ ستائش کی تمنا نہ صلے کی پرواگر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی نہ سہی
مرے خاک و خوں سے تو نے یہ جہاں کیا ہے پیداصلۂ شہید کیا ہے تب و تاب جاودانہ
کون ہوتا ہے حریف مے مرد افگن عشقہے مکرر لب ساقی پہ صلا میرے بعد
ہم نے دیکھا ہے کہ مل جاتے ہیں لڑنے والےصلح کی خو بھی تو اے بانئ شر پیدا کر
محبت کا صلہ ایثار کا حاصل نہیں ملتاوہ نظریں بارہا ملتی ہیں لیکن دل نہیں ملتا
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books