aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "طریقے"
ہزار مجھ سے وہ پیمان وصل کرتا رہاپر اس کے طور طریقے مکرنے والے تھے
اب بھیک مانگنے کے طریقے بدل گئےلازم نہیں کہ ہاتھ میں کاسہ دکھائی دے
کچھ بچھڑنے کے بھی طریقے ہیںخیر جانے دو جو گیا جیسے
میں نے دو چار کتابیں تو پڑھی ہیں لیکنشہر کے طور طریقے مجھے کم آتے ہیں
نہ رونا ہے طریقے کا نہ ہنسنا ہے سلیقے کاپریشانی میں کوئی کام جی سے ہو نہیں سکتا
سچ بولنے کے طور طریقے نہیں رہےپتھر بہت ہیں شہر میں شیشے نہیں رہے
الفاظ میں اظہار محبت کے طریقےخود عشق کی نظروں میں بھی معیوب رہے ہیں
سب اپنے اپنے طریقے سے بھیک مانگتے ہیںکوئی بنام محبت کوئی بہ جامۂ عشق
سو طریقے تھے خودکشی کے مگرہم بھی پاگل تھے عاشقی کر لی
ستانے اور پھر مجھ کو منانے کےطریقے تم نئے ایجاد کرتی ہو
کس طریقے سے کروں خودکشی اس سوچ میں ہوںہجر کے روگ سے سامان لیا ہے میں نے
اور بھی کتنے طریقے ہیں بیان غم کےمسکراتی ہوئی آنکھوں کو تو پر نم نہ کرو
جانچا ہے کسی اور طریقے سے یہ سب کچھپرکھا ہے کسی اپنے ہی معیار سے ہم نے
کچھ طریقے بھی پرانے ہیں مرےکچھ مسائل بھی نئے دور کے ہیں
جز ترے اور طریقے بھی نکل سکتے تھےہم نے دیکھا ہی نہیں خود کو دوبارہ کر کے
جس کو کھونے کا طریقہ ایک ہی تھااس کو پانے کے طریقے اور بھی تھے
یعنی کہ عشق چھوڑ کے سب کچھ کیا گیاکیا کیا طریقے عشق کے ایجاد ہو گئے
وہ روتا بھی ہے تو کچھ اس طریقے سےاداسی تنگ رہتی ہے کمینے سے
اس طریقے سے نہیں پیار جتایا مجھ سےجس طریقے سے ہے اس نے مرا بچہ چوما
کھوج رہے تھے روح کو جسموں کے رستے سےطور طریقے پاگلوں والے کر رکھے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books