aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "غارت"
چمن پہ غارت گلچیں سے جانے کیا گزریقفس سے آج صبا بے قرار گزری ہے
لٹ کے بھی خوش ہوں کہ اشکوں سے بھرا ہے دامندیکھ غارت گر دل یہ بھی خزانے میرے
درد مندان کوۓ دل داریگئے غارت جہاں تہاں جاناں
غارت روز و شب تو دیکھ وقت کا یہ غضب تو دیکھکل تو نڈھال بھی تھا میں آج نڈھال بھی نہیں
مجھی کو طعنۂ غارت گری نہ دے پیارےیہ نقش میں نے ترے ہاتھ سے مٹایا تھا
سن اے غارت گر جنس وفا سنشکست شیشۂ دل کی صدا کیا
گھر میں تھا کیا کہ ترا غم اسے غارت کرتاوہ جو رکھتے تھے ہم اک حسرت تعمیر سو ہے
غارت گر ناموس نہ ہو گر ہوس زرکیوں شاہد گل باغ سے بازار میں آوے
سجائے بازوؤں پر بازو وہ میداں میں تنہا تھاچمکتی تھی یہ بستی دھوپ میں تاراج و غارت سی
نہ ملا کوئی غارت ایماںرہ گئی شرم پارسائی کی
ساماں کي محبت ميں مضمر ہے تن آساني مقصد ہے اگر منزل ، غارت گر ساماں ہو
ہم اس کے وصل کے چکر میں غارت ہو گئے آخرکیا ہوتا جو ہجر اچھے بھلے انسان ہو جاتے
چھیڑ سے اب وہ یہ کہتے ہیں کہ سنبھلو حسرتؔصبر و تاب دل بیمار کو غارت کر کے
قتل و غارت کھلی فضا کا نصیبایسا خطرہ کوئی قفس میں نہیں
مستیاں ہر طرف ہیں آوارہکون غارت گر شراب ہوا
اس شہر میں غارت گر ایماں تو بہت تھےکچھ گھر کی شرافت ہی بچا لے گئی ہم کو
چھپی ہے تجھ میں کوئی شے اسے نہ غارت کرجو ہو سکے تو کہیں دل لگا محبت کر
غارت گریٔ شہر میں شامل ہے کون کونیہ بات اہل شہر پہ کھل بھی گئی تو کیا
تسمہ کش طراز و غارت گر تاراج سازکافر یغمائی و قزاق رہزن آپ ہیں
اب غارت چمن میں کیا رہ گیا ہے باقیکچھ پیرہن دریدہ دیوانے رہ گئے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books