aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فرقت"
تا قیامت شب فرقت میں گزر جائے گی عمرسات دن ہم پہ بھی بھاری ہیں سحر ہوتے تک
میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوںمر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو
سر ہی اب پھوڑیے ندامت میںنیند آنے لگی ہے فرقت میں
اگر تو اتفاقاً مل بھی جائےتری فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گے
اس سراپا وفا کی فرقت میںخواہش غیر کیوں ستاتی ہے
شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دوکبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ
شام فرقت کی لہلہا اٹھیوہ ہوا ہے کہ زخم بھرتے ہیں
اور کچھ دیر نہ گزرے شب فرقت سے کہودل بھی کم دکھتا ہے وہ یاد بھی کم آتے ہیں
ہے پہلو میں ٹکے کی اک حسینہتری فرقت گزاری جا رہی ہے
ہے مجھے ابر بہاری کا برس کر کھلناروتے روتے غم فرقت میں فنا ہو جانا
ستاروں سے الجھتا جا رہا ہوںشب فرقت بہت گھبرا رہا ہوں
کچھ اپنا ہوش تھا نہ تمہارا خیال تھایوں بھی گزر گئی شب فرقت کبھی کبھی
صبر فرقت میں آ ہی جاتا ہےپر اسے دیر آشنا کہئے
زمانہ تھا وہ دل کی زندگی کاتری فرقت کے دن لاؤں کہاں سے
رہا ہے تو ہی تو غم خوار اے دل غمگیںترے سوا غم فرقت کہوں تو کس سے کہوں
وہ زلف دھوپ میں فرقت کی آئی ہے جب یادتو بادل آئے ہیں اور شامیانے ہو گئے ہیں
ارباب جنوں پر فرقت میں اب کیا کہئے کیا کیا گزریآئے تھے سواد الفت میں کچھ کھو بھی گئے کچھ پا بھی گئے
یہ ملی داد رنج فرقت کیاور دل کا کہا کرے کوئی
جانے یہ تیرے وصل کے ہنگامتیری فرقت کہاں سے آئی ہے
کہاں گئے شب فرقت کے جاگنے والےستارۂ سحری ہم کلام کب سے ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books