aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فسادات"
مرا گھر فسادات میں جل چکاوطن جاؤں تو کس کے گھر جاؤں میں
ہو گیا اپنے پڑوسی کا پڑوسی دشمنآدمیت بھی یہاں نذر فسادات ہوئی
اے وطن خاک وطن وہ بھی تجھے دے دیں گےبچ گیا ہے جو لہو اب کے فسادات کے بعد
اب تو وہ نسل بھی معدوم ہوئی جاتی ہےجو بتاتی تھی فسادات سے پہلے کیا تھا
آنکھ کھولی ہے فسادات میں جن بچوں نےان کو خوابوں میں بھی ہتھیار نظر آتے ہیں
ان کا دل دل نہیں ہے پتھر ہےجو فسادات پر نہیں روتے
ڈر گیا دیکھ کے میں شہر مہذب کا چلنکتنے آسیب فسادات میں گھر سے نکلے
ہیں سارے فسادات زبانوں کا نتیجہخاموش تھا انسان زباں ہونے سے پہلے
یہ بھی تو غنیمت ہے کہ ہم زندہ ہیں اب تکاس شہر فسادات میں گھر اپنی جگہ ہے
دشمن ہے وہ راون کی طرح وار کرے گاہر سمت فسادات کا ڈر بول رہا ہے
یوں خوف فسادات سے چپکا ہے زمانہاب شہر میں آنے سے بھی ڈرتے ہیں مسافر
ارباب وطن ہم کو ذرا یہ تو بتائیںکن ذہنوں کی سازش ہے فسادات کے پیچھے
بے نور نہ کر جائے فسادات کی آندھیلو گھر کے چراغوں کی ذرا اور بھی کر تیز
سرخ ہی سرخ ہے اس شہر کا منظر نامہامن ہوتے ہی فسادات نے انگڑائی لی
یہاں جمہوریت کچلی گئی ہےفسادات و تعصب کم نہ ہوں گے
اب کسی سر میں فسادات کی افتاد نہ ہوعیش سے رات گزر جائے تری یاد نہ ہو
اس شہر انا میں جو فسادات نہ چھڑتےتو پیار کا یہ شوق سفر بھی نہیں جاتا
تنہائی میں کرتا ہے فسادات کی باتیںمحفل میں کرے ہے جو مساوات کی باتیں
مزید حسن فسادات کی علامت ہےترا جمال اسی بات کی علامت ہے
ان امن پسندوں کے پرکھنے کو کسوٹیاس دور کی تفصیل فسادات بہت ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books