aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فولاد"
پھول بن کر جو جیا ہے وہ یہاں مسلا گیازیست کو فولاد کے سانچے میں ڈھلنا چاہیے
فولاد سے فولاد تو کٹ سکتا ہے لیکنقانون سے قانون کو بدلا نہیں جاتا
ہو گیا فرض مجھے شوق کا دفتر لکھناجب مرے ہاتھ کوئی خامۂ فولاد آیا
اے چارہ گران عصر حاضرفولاد کا دل کہاں سے لاؤں
نا گوارا ہے ہمیں احسان صاحب دولتاںہے زر گل بھی نظر میں جوہر فولاد یاں
باغ میں ایسی ہواؤں کا چلن عام ہواپھول سا ہاتھ بھی فولاد بنا پھرتا ہے
گھڑی میں سنگ گھڑی موم اور گھڑی فولادخدا ہی جانے یہ عالی جناب ہے کیا چیز
دل ترا فولاد ہو تو آپ ہو آئینہ وارصاف یک باری سنے میری اگر روداد تو
نظر آتا ہے ان میں بیشتر اک نرم و نازک دلمصائب کے لیے سینے کو جو فولاد کرتے ہیں
آئینہ جو پانی میں ہے غرق یہ باعث ہےتجھ سخت دلی آگے فولاد بہت رویا
پہلے فولاد بنا جسم کو اپنے اے دوستبارش سنگ میں شیشہ سا بدن لے کے نہ چل
صورت گر اجل کا کیا ہاتھ تھا کہے توکھینچی وہ تیغ ابرو فولاد کے قلم سے
ایک پرواز کو بھی رخصت صیاد نہیںورنہ یہ کنج قفس بیضۂ فولاد نہیں
رکھتا ہے گرچہ آئنہ فولاد کا جگرتیر نگہ کے سامنے لاچار ہووے گا
خواب اور تعبیر ہیں دو انتہاؤں پر ہمیں یہ علم تھاہم جیے جاتے تھے پھر بھی اپنے کیا فولاد کے اعصاب تھے
زر اگر برسر فولاد نہیں نرم شودزور کا زور دھرا رہتا ہے زر کے آگے
غم دل دار نے رگ رگ کا لہو چوس لیامجھ سے اب چھیڑ تو اے نشتر فولاد نہ کر
جسم ایسا ہے کہ فولاد بھی شرمندہ ہودھوپ ایسی ہے کہ پرچھائی پگھل سکتی ہے
موم کر دیتی ہے جو فولاد و آہن کا جگروہ بھی اک جھنکار آواز شکست دل میں ہے
ابھی جو سنگ باری ہو رہی ہے وقت کے ہاتھوںسعیدؔ اس واسطے اپنا جگر فولاد رکھتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books