aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قبول"
اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہےیہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی
یہ زندگی جو ہے اسے معنیٰ بھی چاہیےوعدہ ہمیں قبول ہے ایفا کیے بغیر
ستم تو یہ ہے کہ وہ بھی نہ بن سکا اپناقبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح
ہوتی نہیں قبول دعا ترک عشق کیدل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
مجھ کو نہیں قبول دو عالم کی وسعتیںقسمت میں کوئے یار کی دو گز زمیں رہے
راضی ہوں یا خفا ہوں وہ جو کچھ بھی ہوں شکیلؔہر حال میں قبول ہے ان کی خوشی مجھے
شکر کرم کے ساتھ یہ شکوہ بھی ہو قبولاپنا سا کیوں نہ مجھ کو بنا کر چلے گئے
کیسے ٹکڑوں میں اسے کر لوں قبولجو مرا سارے کا سارا تھا کبھی
جنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریک راہ سفر ہوئےجو مری طلب مری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
بجائے میرے کسی اور کا تقرر ہوقبول جو کرے خوابوں کی پاسبانی کو
ہم نے پیہم قبول و رد کر کےاس کو ایک امتحان میں رکھا
چراغ ہوتے ہوئے تیرگی قبول کی ہےتمام عمر کی تعزیر ایک بھول کی ہے
مجبوری کمال محبت تو دیکھناجینا نہیں قبول جیے جا رہا ہوں میں
سبھی گناہ میں ہنس کر قبول کر لوں گافقیہ شہر کا تجھ کو خطاب مل جائے
کیا فرض ہے کہ سب مری باتیں قبول ہیںسن سن کے کچھ نہ مانئے کچھ مان جائیے
مرنا قبول ہے مگر الفت نہیں قبولدل تو نہ دوں گا آپ کو میں جان لیجئے
یہ خاص و عام کی بیکار گفتگو کب تکقبول کیجیے جو فیصلہ عوام کریں
قبول کیسے کروں ان کا فیصلہ کہ یہ لوگمرے خلاف ہی میرا بیان مانگتے ہیں
غم کا نہ دل میں ہو گزر وصل کی شب ہو یوں بسرسب یہ قبول ہے مگر خوف سحر کو کیا کروں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books