aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قلندر"
تھا ضبط بہت مشکل اس سیل معانی کاکہہ ڈالے قلندر نے اسرار کتاب آخر
بادشاہوں کو سکھایا ہے قلندر ہوناآپ آسان سمجھتے ہیں منور ہونا
حالات کے قدموں پہ قلندر نہیں گرتاٹوٹے بھی جو تارا تو زمیں پر نہیں گرتا
پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ باتتو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن
ہم پہ حاکم کا کوئی حکم نہیں چلتا ہےہم قلندر ہیں شہنشاہ لقب کرتے ہیں
دربار میں جانا مرا دشوار بہت ہےجو شخص قلندر ہو گدا ہو نہیں سکتا
دعوت تو بڑی چیز ہے ہم جیسے قلندرہر ایک کے پیسوں کی دوا بھی نہیں کھاتے
قلندر جز دو حرف لا الٰہ کچھ بھی نہیں رکھتافقیہ شہر قاروں ہے لغت ہائے حجازی کا
نہ تخت و تاج میں نے لشکر و سپاہ میں ہےجو بات مرد قلندر کی بارگاہ میں ہے
یہ شہر دار و محتسب و مولوی ہی کیاپیر مغان و رند و قلندر بھی کچھ نہیں
جدا ہو کر بھی انشا کی محبت اس کے دل میں ہےکسی پر ظلم ہوتا ہے قلندر چیخ اٹھتا ہے
عاشق جو اس گلی کا بھی مر کر چلا گیادنیا سے ایک اور قلندر چلا گیا
علاوہ راہ قلندر تمام دنیا میںکسی بھی راہ سے گزرو زمانہ پڑتا ہے
یا سنجر و طغرل کا آئین جہانگیرییا مرد قلندر کے انداز ملوکانہ
اس نے الجھا دیا دنیا میں مجھےورنہ ایک اور قلندر ہوتا
اب خاک تو کیا ہے دل کو جلا جلا کرکرتے ہو اتنی باتیں کیوں تم بنا بنا کر
پڑے رہیں تو قلندر اٹھیں تو فتنہ ہیںہمیں جگایا تو نیندیں حرام کر دیں گے
خوش رہا جب تلک رہا جیتامیرؔ معلوم ہے قلندر تھا
خدا کی کون سی ہے راہ بہتر جانتا ہےمزہ ہے نیکیوں میں کیا قلندر جانتا ہے
راکھ قلندر کی لے جاؤآگ کہاں باقی رکھی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books