aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قند"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی نا خوشمیں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
مجاز قید معمہ شبیہ استقبالکسی سے آنکھ ملانے میں ادبیات پڑھی
قند دہن کچھ اس سے زیادہلطف سخن کچھ اس سے زیادہ
آنکھوں سے گرد جھاڑ کے دیکھا تو دوستوکوتاہ قد بھی اپنے برابر لگا مجھے
ہم اٹھاتے ہیں مزہ تلخی و شیرینی کامے پیالے سے پلاتا ہے وہ قند آنکھوں سے
گھول دیتا ہے سماعت میں وہ میٹھا لہجہکس کو معلوم کہ یہ قند بھی زہریلی ہے
سجن یوں مٹھائی سوں بولے بچنکہ اس خوش بچن میں لذت قند ہے
ترے لبوں سے ہے البتہ اک حلاوت زیستنبات قند شکر انگبیں تو کچھ بھی نہیں
یوں لفافے میں ہمارا ہے کلام شیریںجس طرح باندھتے ہیں قند کے اوپر کاغذ
زہر کھانا مجھے نہیں آتاقند میں اور نبات میں گم ہوں
بوسۂ لب دیا جو بگڑے غیرپھوٹ میں تم نے قند ڈالا ہے
بوسوں میں مزا قند مکرر کا ہو ساقیاک دور دوبارہ کا بھی ڈھل جائے تو اچھا
اک دوسرے کو زہر پلاتے ہیں لوگ ابباتوں میں شہد گھول کے قند و نبات کا
بے عقل ہو کے آ گئے ہستی کی گھات میںدیوانے بن کے پھنس گئے قید حیات میں
لفظ شیریں ہیں اور معنی تلخزہر آمیز قند رکھتا ہوں
سرو کے چہرہ کمر سینہ کہاںاس کو کیا تشبیہ قد یار سے
تلخیوں کا مزاج بدلے گازہر میں قند گھولیے صاحب
قند گفتاری اے محسنؔ اب کہاںزہر آسا ہو رہا ہے آدمی
جو وہ بعد بوسہ کے ناز سے ذرا جھڑکے ہے تو نظیرؔ کوکبھی مصری ہے کبھی قند ہے کبھی شہد ہے کبھی راب ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books