aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لبریز"
ہے ناز حسن سے جو فروزاں جبین یارلبریز آب نور ہے چاہ ذقن تمام
دل وہ ہے کہ فریاد سے لبریز ہے ہر وقتہم وہ ہیں کہ کچھ منہ سے نکلنے نہیں دیتے
چشم ساقی اثر مئے سے نہیں ہے گل رنگدل مرے خون سے لبریز ہے پیمانے کا
شاید کہ مر گیا ترے رخسار دیکھ کرپیمانہ رات ماہ کا لبریز نور تھا
لال ڈورے تری آنکھوں میں جو دیکھے تو کھلامئے گل رنگ سے لبریز ہیں پیمانے دو
کاسۂ چشم لبریز ہوتی رہیاس دریچے سے خیرات ہوتی رہی
ساقی کے تلطف نے عالم کو چھکایا ہےلبریز ہمارا ہی اک جام نہیں ہوتا
یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاںتشنگی ساغر لبریز سے ٹکراتی ہے
دل تباہ کو کچھ اور کر گئی زخمی!وہ اک نگاہ جو لبریز التفات ہوئی
ضمیر لالہ مۂ لعل سے ہوا لبریزاشارہ پاتے ہی صوفی نے توڑ دی پرہیز
نہیں تھا مستحق مخمورؔ رندوں کے سوا کوئینہ ہوتے ہم تو پھر لبریز پیمانے کہاں جاتے
کسی کی محفل عشرت میں پیہم دور چلتے ہیںکسی کی عمر کا لبریز ہونے کو ہے پیمانہ
دل جوں شمع بہر دعوت نظارہ لایعنینگہ لبریز اشک و سینہ معمور تمنا ہو
ہر ذرہ آہ جس کا لبریز تشنگی ہےاس خاک کی بھی جانب اے ابر تر گزرنا
لبریز کر اس دور میں اے ساقیٔ کم ظرفمت رکھ مئے گلگوں سے تہی جام ہمارا
ڈبڈبائیں مری آنکھیں تو وہ کیا کہتے ہیںدیکھو لبریز ہیں چھلکیں گے یہ پیمانۂ عشق
لبریز مئے صاف سے ہوں جام بلوریںزمزم سے ہے مطلب نہ صفا سے نہ حجر سے
شکرانۂ ساقی ازل کرتا ہے آتشؔلبریز مئے شوق سے پیمانہ ہے اس کا
پیمانہ میری عمر کا لبریز ہو کہیںساقی مجھے بھی اب تو پیالہ پلا چکے
دیکھو کہیں پیالے میں کوئی کمی نہ ہولبریز ہو چکا تو چھلک جانا چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books