aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لوبان"
لوبان میں چنگاری جیسے کوئی رکھ جائےیوں یاد تری شب بھر سینے میں سلگتی ہے
گلاب عنبر و ریحان موتیا لوبانکسی کی زلف معطر میں سب کی خوشبو ملی
شام نے جب پلکوں پہ آتش دان لیاکچھ یادوں نے چٹکی میں لوبان لیا
میں کوئلے کی طرح سلگنے لگا ہوں جانلوبان کے دھوئیں سی بکھرنے لگی ہو تم
مقدس مزاروں پہ قوالیاںنہائی ہوئی عطر و لوبان میں
جب کہ بیمار محبت کا نہیں ممکن علاجدے رہے ہیں پھونک کر بے کار اسے لوبان شیخ
حسرتوں کا ابھی لوبان سلگ جائے ذراپھر دھوئیں پر تیری تصویر بنانی ہے مجھے
ماں دھرتی کو پیش سخن کے رنگ برنگے پھولبھاگ بھری کو بھینٹ سنہرے مصرعے کا لوبان
جذبۂ دل میں جو سچائی کی دھڑکن ابھرےعشق لوبان بنے پیار سے خوشبو آئے
مرگ مبرم ساتھ لے آتی ہے جب جب زندگیپھر کفن لوبان اور تابوت ہو جاتا ہوں میں
ہندی مہک رہی ہے لوبان جیسی میریلہجے کو میں نے اپنے اردو کیا ہوا ہے
مانگی جو دعا ہم نے اس شوخ سے ملنے کیلوبان کی خوشبو سے بڑھ کر وہ دعا مہکی
شیطان میری ذات کے اندر مقیم تھالوبان کوٹھری میں جلایا نکل گیا
لوبان کے دھوئیں میں تصوف کے ذکر پرپودوں کی طرح ہلتے رہے اہل انجمن
میں اک اک شعر کو تعویذ کر لوںمرے چاروں طرف لوبان رکھنا
شوخ چنچل ہوا کتنی گستاخ تھی اس کی زلفیں جو چہرہ پہ بکھرا گئیپھیل جائے دھواں جیسے لوبان کا یا کہ کالی گھٹا چاند پر چھا گئی
کتنی صدیوں سے لمحوں کا لوبان جلتا رہاعمر کا سلسلہ سانس بن کر پگھلتا رہا
محبت جب سے ہے روحوں میں اتریمہکتے ہیں بدن لوبان سے اف
عطر لوبان پھول کچھ بھی نہیںاس کی خوشبو کمال کی خوشبو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books