aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لگام"
منہ پھٹ تھا بے لگام تھا رسوا تھا ڈھیٹ تھاجیسا بھی تھا وہ دوستو محفل کی جان تھا
خواہشیں جانے کس طرف لے جائیںخواہشوں کو نہ بے لگام کرو
سخن کا توسن چالاک بے لگام نہیںہمیں ہے پاس روایت سو ہیں نکیل میں ہم
اک دھما چوکڑی ہے سینے میںیہ کہیں بے لگام دل تو نہیں
یہ کون ہیں کہ خدا کی لگام تھامے ہوئےپڑے ہوئے ہیں قناعت کے شامیانوں میں
نکیل ڈالنی ہے نفس کے ارادوں پربنا لگام کے گھوڑے تھما نہیں کرتے
ظلم ہی احمقوں کی منہ زوریتنگ یہ بے لگام کرتے ہیں
نمو کو روک قلم کو لگام دے ارشدؔکہ یہ غزل ترے پردے اٹھانا چاہتی ہے
زباں پھسل کے تری شان تجھ سے چھینے گیلگام دے تو اسے میرے یار چپ خاموش
زندگی کو حرام مت کرناشوق کو بے لگام مت کرنا
اے رہگذار سلسلۂ عشق بے لگامجانا کہاں ہے تو نے بتایا نہیں مجھے
بڑے بڑوں کو ٹھکانے لگا دیا اس نےیہ عشق لاش بھی صحرا کے پار پھینکتا ہے
ہر خوشی کی موت ہیںبے لگام خواہشیں
بنا لگام کے بیٹھا دیا ہے مالک نےتو خواہ مخواہ سمجھتا ہے شہسوار مجھے
بڑے مزے کی سواری ہے دل کا یہ ٹٹولگام کس کے رکھو اور ڈھیل بھی رکھو
ہو نہ سماج بیچ میں عشق ہو یوں اسپیڈ میںلاری چلے بریک بن گھوڑا لگام کے بغیر
کیا خبر تھی عشق بھی اک روگ ہےورنہ کافر دل کو دے دیتی لگام
کھاتا نہیں فریب تمنائے دو جہاںخوگر نہیں ہے توسن ہمت لگام کا
اپنی آنکھوں پہ کچھ نظر رکھیےلوگ ہیں بے لگام آنکھوں میں
جو زباں کھلے تو رشتوں کی لگام چھوٹتی ہےجسے کہہ دیا ہو اپنا وہ رہا کہاں ہمارا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books