aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مجمع"
آہ یہ مجمع احباب یہ بزم خاموشآج محفل میں فراقؔ سخن آرا بھی نہیں
ہر گام پر ہے مجمع عشاق منتظرمقتل کی راہ ملتی ہے کوئے حبیب سے
ہے مجمع اغیار کہ ہنگامۂ محشرکیا سیر مرے دیدۂ تر دیکھ رہے ہیں
بھرے ہیں تجھ میں وہ لاکھوں ہنر اے مجمع خوبیملاقاتی ترا گویا بھری محفل سے ملتا ہے
دم آخر مری بالیں پہ مجمع ہے حسینوں کافرشتہ موت کا پھر آئے پردا ہو نہیں سکتا
کل کوچۂ قاتل میں جو تھا خلق کا مجمعکھائے ہوئے اس ہاتھ کی تلوار ہمیں تھے
آسمانوں سے زمیں کی طرف آتے ہوئے ہمایک مجمع کے لیے شعر سناتے ہوئے ہم
محبت کے چمن میں مجمع احباب رہتا ہےنئی جنت اسی دنیا میں ہم آباد کرتے ہیں
مجمع احباب و ارباب وفامجمع اغیار ہے تیرے بغیر
بزم سے اٹھنے کی غیرت بیٹھنے سے دل کو رشکدیکھ کر غیروں کا مجمع کیا پریشانی ہوئی
آپ ہیں اور مجمع اغیارروز دربار عام ہوتا ہے
مجمع حشر میں روداد بابوہ سنے بھی تو کہی جاتی ہے
آڑی سیدھی پڑتی ہیں نظریں تمہیں پر آج تومجمع تار نظر کیا بدھیاں ہو جائے گا
روندتے پھرتے ہیں وہ مجمع اغیار کے ساتھخوب توقیر مزار شہدا ہوتی ہے
کم فرصتی جہاں کے مجمع کی کچھ نہ پوچھواحوال کیا کہوں میں اس مجلس رواں کا
جا بہ جا چاہنے والوں کا جو مجمع دیکھاکوچۂ یار کو سمجھا میں جلو خانۂ عشق
سر اپنا رہ عشق میں دیتا جو نہ جرأتؔتو مجمع عشاق کا سرکوب نہ ہوتا
بیکسی کیوں ہے نعش پر مجمعکیا ہوئی تو مری پیاری آج
آپ جانچیں مجمع عشاق میںان میں بیدمؔ سا کوئی جاں باز ہے
کس کے استقبال کو اٹھے تھے دیوانوں کے ہاتھکس کے ماتم کو یہاں یہ مجمع احباب ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books