aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مطمئن"
اس کے نزدیک غم ترک وفا کچھ بھی نہیںمطمئن ایسا ہے وہ جیسے ہوا کچھ بھی نہیں
تیرے قریب رہ کے بھی دل مطمئن نہ تھاگزری ہے مجھ پہ یہ بھی قیامت کبھی کبھی
سب میرے بغیر مطمئن ہوںمیں سب کے بغیر جی رہا ہوں
رک رک کے ساز چھیڑ کہ دل مطمئن نہیںتھم تھم کے مے پلا کہ طبیعت اداس ہے
بچھڑتے وقت بہت مطمئن تھے ہم دونوںکسی نے مڑ کے کسی کی طرف نہیں دیکھا
بزم احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھےمطمئن دل ہے بہت، جب سے الگ بیٹھا ہوں
مطمئن ہے ضمیر تو اپنابات ساری ضمیر ہی کی ہے
میں اسی گماں میں برسوں بڑا مطمئن رہا ہوںترا جسم بے تغیر مرا پیار جاوداں ہے
پرنمؔ آ گئے وہ میرے گھرمطمئن حیات ہو گئی
کچھ نہ پا کر بھی مطمئن ہیں ہمعشق میں ہاتھ کیا خزانے لگے
وہ مطمئن بہت ہے مرا ساتھ چھوڑ کرمیں بھی ہوں خوش کہ قرض مرا بھی اتر گیا
مطمئن مجھ سے نہیں ہے جو رعیت میرییہ مرا تاج رکھا ہے یہ قبا رکھی ہے
لگا کے داؤ پہ سانسوں کی آخری پونجیوہ مطمئن ہے چلو ہارنے کا ڈر تو گیا
عذاب دے گا تو پھر مجھ کو خواب بھی دے گامیں مطمئن ہوں مرا دل تری پناہ میں ہے
اپنے وجود سے نہیں میں مطمئن ابھیہر لمحہ مانجھتا ہوں میں اپنے وجود کو
ہیں اپنی اپنی جگہ مطمئن جہاں سب لوگتصورات میں میرے ہے ایک ایسی جگہ
وہ اپنی جگہ خوش گماں تھی کہ دائم ہے پہلی محبتمیں اپنے تئیں مطمئن تھا کہ یہ دوسرا تجربہ ہے
دل نا مطمئن ایسا بھی کیا مایوس رہناجو خلق اٹھی تو سب کرتب تماشا ختم ہوگا
آرزو مطمئن تو ہو جاتیاور بھی کچھ ستم کیے ہوتے
بہ ظاہر مطمئن میں بھی رہا اس انجمن میںسبھی موجود تھے اور وہ بھی خوش تھا دیکھنے کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books