aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مفقود"
جس قدر موجود ہوں مفقود ہوںجس قدر غائب ہوں لافانی ہوں میں
اب تو اپنوں میں مروت کی ہے دولت مفقودیہ خزینہ بھی ہمیں ملتا ہے اغیار کے پاس
مفقود ہیں اب اس کے سننے سمجھنے والےمیرا سخن نصیحت آمیز ہے تو پھر کیا
راحت دارین میں بھی وہ خوشی مفقود ہےجس خوشی سے میں نے جھیلیں آفتیں تیرے لئے
حیرت تک مفقود ہوئیاتنا دیکھا بھالا ہے
کشف مقصود ہے کیا ہونا ہےحال مفقود ہے کیا ہونا ہے
غضب ہوا کہ مقدر مجھے وہاں لایاجہاں سکون بھی ناپید لطف بھی مفقود
دوست کیا اب تو دشمن بھی مفقود ہیںبات کیا ہے کہاں مر گئے سب کے سب
مفقود ہو گیا ہے سیاق و سباق سےجو حرف عمر سیکڑوں اوراق میں رہا
قتل انسان تو اب روز کا معمول ہوادل سے مفقود ترحم کبھی ایسا تو نہ تھا
اگر تھا پہلے ہی نام و نشاں مرا مفقودتو ہو کے بار دگر بے نشاں کہاں گیا میں
مے خانۂ اجمیر سے وہ رنگ ہے مفقوداب شکوہ مجھے کچھ بھی نہیں پیر مغاں سے
وفاداری ہوئی ہے اس طرح مفقود دنیا سےکہ خود مجھ کو یہاں تک کر گزرنے پر تعجب ہے
معدوم دہن ہوتا مفقود کمر ہوتیمعشوق ظریفؔ ایسا ہوتا بھی تو کیا ہوتا
ذبول فکر و نظر کا سبب ہے ہجر تراکہ وصل لمحوں سے مفقود ہے نشاط اب کہ
مفقود ہو گئی ہیں یہاں لب کشائیاںیہ ڈھیر بھر سوال تمہیں کون دے گیا
قطع منازل میں کروں تو کس سہارے پر کروںمفقود اہل کارواں مسدود آواز جرس
موجود ہو تو کس لیے مفقود ہو گئےکن جنگلوں میں جا کے بسے ہو خبر نہیں
اس کے سبھی مسائل معدوم کرتے کرتےمیرا سکون سارا مفقود ہو گیا ہے
آج مفقود ہے وہ جذبۂ اصحاب رسولرقص کرتے تھے جو تلوار کی جھنکاروں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books