aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مقفل"
میرا دل بھی کسی آسیب زدہ گھر کی طرحخودبخود کھلنے لگے خود ہی مقفل ہو جائے
جہاں خود کو مقفل کر رکھا تھامیں اس کمرے کی چابی کھو چکا ہوں
جلائے رکھا ہے میں نے بھی اک چراغ امیدتمہارا در بھی مقفل نہیں ہوا اب تک
عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔاپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
کواڑ گرچہ مقفل تھے اس حویلی کےمگر فقیر گزرتے رہے صدا کرتے
در دریچے سب مقفل کر کے بیٹھے ہو مگروہ اچانک آ گیا تو کیا کرو گے سوچ لو
کیسی دستک تھی کہ دروازے مقفل ہو گئےاور اس کے ساتھ روداد قفس پوری ہوئی
یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیںدعا کے دن ہیں مسلسل دعا کیے جائیں
سبھی رشتوں کے دروازے مقفل ہو رہے ہیںہمارے بیچ جو رستے تھے دلدل ہو رہے ہیں
مے کدہ بند مقفل ہیں در دیر و حرمدیکھنا ہے کہ شکیلؔ آج کدھر جاتے ہیں
دہر بھی میرؔ طرفہ مقتل ہےجو ہے سو کوئی دم کو فیصل ہے
میرے اللہ نظر بھر کے اسے دیکھ تو لوںپھر تو چاہے مری آنکھوں کو مقفل کر دے
انسانیت کو قتل کیا جائے اس لیےدیر و حرم کی آڑ میں مقتل ہیں آج بھی
ہم تو سمجھے تھے کہ چاروں در مقفل ہو چکےکیا خبر تھی ایک دروازہ کھلا رہ جائے گا
وہ شعلۂ سوال کہ دنیا اجال دےدل کے چراغ میں تو مقفل نہ کر اسے
ہوش و حواس کھونے لگا ہوں فراق میںتنہائیوں نے ایسا مقفل کیا مجھے
سماعتوں کے سبھی در یہاں مقفل ہیںنہ جانے کب سے صدائیں لگا رہا ہوں میں
در امید مقفل نہیں ہوا اب تکمیں تیرے ہجر میں پاگل نہیں ہوا اب تک
اے مری خواہش تحصیل سجھا دے مجھ کوکوئی رستہ در امکان مقفل کے لئے
ہر خواہش کا قتل ہوادل کیا مقتل ہے صاحب
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books