aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مکرر"
شوخی سی ہے سوال مکرر میں اے کلیمشرط رضا یہ ہے کہ تقاضا بھی چھوڑ دے
ہر بار نئے شوق سے ہے عرض تمناسو بار بھی ہم کہہ کے مکرر نہیں کہتے
یارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیےلوح جہاں پہ حرف مکرر نہیں ہوں میں
بہرا ہوں میں تو چاہیئے دونا ہو التفاتسنتا نہیں ہوں بات مکرر کہے بغیر
گناہ مکرر شکیلؔ اللہ اللہبگڑ کر سنورنے کو جی چاہتا ہے
کون ہوتا ہے حریف مے مرد افگن عشقہے مکرر لب ساقی پہ صلا میرے بعد
ترنم عرض مکرر سنائیے ارشادکسی نے سنیے کہا بزم جھوم جھوم گئی
اب اس کے لئے اس قدر آسان تھا سب کچھواقف وہ مگر سعی مکرر سے نہیں تھا
میں سادہ دل آرزدگئ یار سے خوش ہوںیعنی سبق شوق مکرر نہ ہوا تھا
سر اڑانے کے جو وعدے کو مکرر چاہاہنس کے بولے کہ ترے سر کی قسم ہے ہم کو
ہم نے کسی کی یاد میں اکثر شراب پیپی کر غزل کہی تو مکرر شراب پی
نہ کہہ کہ طاقت رسوائی وصال نہیںاگر یہی عرق فتنہ ہے مکرر کھینچ
ہوا کیوں مکدر تو اے آئنہ روتو اے آئنہ رو ہوا کیوں مکدر
آگ دیکھوں کبھی جلتا ہوا بستر دیکھوںرات آئے تو یہیں خواب مکرر دیکھوں
سنائے تھے لب نے سے کسی نے جو نغمےلب جگرؔ سے مکرر سنائے جاتے ہیں
چھیڑی کچھ اس طرح سے جمیلؔ اس نے یہ غزلہر ایک شعر قند مکرر لگا مجھے
وہ جس خلوص کی شدت نے مار ڈالا نورؔوہی خلوص مکرر مری تلاش میں ہے
ان کے حضور لب تو مکرر نہ کھل سکےروداد غم نگاہ سے دہرا کے رہ گیا
مبارکؔ وجد میں آئے مکرر کی صداؤں سےالٰہی پر اثر ایسا کوئی ارشاد ہو میرا
میں ٹوٹتا تارا ہوں نظر مجھ سے ملا لوپھر کاہے کو دیکھو گے مکرر کوئی مجھ سا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books