aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ناصح"
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصحکوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
ذکر اغیار سے ہوا معلومحرف ناصح برا نہیں ہوتا
ہوئی ہے حضرت ناصح سے گفتگو جس شبوہ شب ضرور سر کوئے یار گزری ہے
واعظ ہے نہ زاہد ہے ناصح ہے نہ قاتل ہےاب شہر میں یاروں کی کس طرح بسر ہوگی
تو خدا تو نہیں اے ناصح ناداں میراکیا خطا کی جو کہا میں نے نہ مانا تیرا
دل لگی دل لگی نہیں ناصحتیرے دل کو ابھی لگی ہی نہیں
گر دل کو بس میں پائیں تو ناصح تری سنیںاپنی تو مرگ و زیست ہے اس بے وفا کے ہاتھ
چشمک مری وحشت پہ ہے کیا حضرت ناصحطرز نگہ چشم فسوں ساز تو دیکھو
طنز و طعنہ و تہمت سب ہنر ہیں ناصح کےآپ سے کوئی پوچھے ہم نے کیا برائی کی
بظاہر با ادب یوں حضرت ناصح سے ملتا ہوںمرید خاص جیسے مرشد کامل سے ملتا ہے
چاک کرنے کے لیے اے ناصحہم گریبان سیا کرتے ہیں
حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہکوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھاویں گے کیا
شور پند ناصح نے زخم پر نمک چھڑکاآپ سے کوئی پوچھے تم نے کیا مزا پایا
شہر کا شہر ہی ناصح ہو تو کیا کیجئے گاورنہ ہم رند تو بھڑ جاتے ہیں دو چار کے ساتھ
تری گفتگو کو ناصح دل غم زدہ سے جل کرابھی تک تو سن رہا تھا مگر اب سنبھل سنبھل کر
نام ہے اس کا ناصح مشفقیہ مرا مہربان ہے پیارے
نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئیتم آشنا تھے تو تھیں آشنائیاں کیا کیا
جاؤ ہوتا ہے اور بھی خفقاںسن کے ناصح جناب کی باتیں
ہے خبر گرم کہ پھرتا ہے گریزاں ناصحگفتگو آج سر کوئے بتاں ٹھہری ہے
مجھے کام رونے سے اکثر ہے ناصحتو کب تک مرے منہ کو دھوتا رہے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books