aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نقد"
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
بچا کے لائے ہم اے یار پھر بھی نقد وفااگرچہ لٹتے رہے رہزنوں کے ہاتھ چلے
میں تو نقد حیات لایا تھاجنس ارزاں ہے کیا کیا جائے
شہر کے دکاں دارو کاروبار الفت میں سود کیا زیاں کیا ہے تم نہ جان پاؤ گےدل کے دام کتنے ہیں خواب کتنے مہنگے ہیں اور نقد جاں کیا ہے تم نہ جان پاؤ گے
انشاؔ جی کیا عذر ہے تم کو نقد دل و جاں نذر کروروپ نگر کے ناکے پر یہ لگتا ہے محصول میاں
یہ نقد جاں کہ اس کا لٹانا تو سہل ہےگر بن پڑے تو اس سے بھی مشکل سوال کر
نقد جاں لے کر چلیں اس بزم میںمصر کے بازار کی باتیں کریں
جو دیکھنا ہو تو آئینہ خانہ ہے یہ سکوتہو آنکھ بند تو اک نقش بھی دکھائی نہ دے
یوسف مصر محبت کیسا ارزاں بک گیانقد دل قیمت ہوئی اک بوسہ بیعانہ ہوا
نقش عبرت در نظر یا نقد عشرت در بساطدو جہاں وسعت بہ قدر یک فضاۓ خندہ ہے
قیمت میں دید رخ کی ہم نقد جاں لگاتےبازار ناز لگتا دل کی خرید ہوتی
نقد جاں کیا ہے زمانے میں محبت ہمدمنہیں ملتی کسی قیمت مجھے معلوم نہ تھا
دل و دیں نقد لا ساقی سے گر سودا کیا چاہےکہ اس بازار میں ساغر متاع دست گرداں ہے
بیعانہ نقد جاں کرو سیاحؔ پیش کشرہتی ہے ان کو ایسے خریدار کی تلاش
جو نہ نقد داغ دل کی کرے شعلہ پاسبانیتو فسردگی نہاں ہے بہ کمین بے زبانی
نسیہ و نقد دو عالم کی حقیقت معلوملے لیا مجھ سے مری ہمت عالی نے مجھے
بے نقد عمل جنت کی طلب کیا شے ہیں جناب واعظ بھیمٹھی میں نہیں ہیں دام و درم بازار کی باتیں کرتے ہیں
شراب شوق کی قیمت ہے نقد جان عزیزاگر یہ باعث کیف دوام ہو جائے
پائے وحشت نے عجب نقش بنائے تھے یہاںاے ہوائے سر صحرا تری رفتار پہ خاک
دین و دنیا کا طلب گار ہنوز آتشؔ ہےیہ گدا سائل نقد دو جہاں ہے کہ جو تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books