تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "نوازشیں"
غزل کے متعلقہ نتیجہ "نوازشیں"
غزل
یہ کمال عشق کی سازشیں یہ جمال حسن کی نازشیں
یہ عنایتیں یہ نوازشیں مری ایک مشت غبار پر
جگر مراد آبادی
غزل
جو مٹا ہے تیرے جمال پر وہ ہر ایک غم سے گزر گیا
ہوئیں جس پہ تیری نوازشیں وہ بہار بن کے سنور گیا
فنا بلند شہری
غزل
مرے دل پہ نقش ہیں آج تک وہ بہ احتیاط نوازشیں
وہ غرور و ضبط عیاں عیاں وہ خلوص و ربط نہاں نہاں
اقبال عظیم
غزل
تری خود پسند نوازشیں مرا جی لبھا کے گزر گئیں
مگر اف یہ دیدۂ مطمئن جو گدائے راہ گزار ہے
قتیل شفائی
غزل
وہ گزارشیں وہ نوازشیں وہ شکایتیں وہ عنایتیں
مرے ساتھ ان کو بھی دے بھلا مجھے بھول جا مجھے بھول جا
افضل پیشاوری
غزل
ترے دل میں بھی ہیں کدورتیں ترے لب پہ بھی ہیں شکایتیں
مرے دوستوں کی نوازشیں مرے دشمنوں کی عنایتیں
حفیظ جالندھری
غزل
صباؔ یہ ان سے کہو کہ مجھ پہ نوازشیں بے حساب لکھنا
مرے مقدر میں نیند لکھنا نہ رات لکھنا نہ خواب لکھنا
صبا شاہ
غزل
یہ عنایتیں یہ نوازشیں مرے درد دل کی دوا نہیں
مجھے اس نظر کی تلاش ہے جو ادا شناس وفا نہ ہو
کیف اکرامی
غزل
تری بے پناہ نوازشیں تری بے حساب عنایتیں
مری روسیاہیٔ گونا گوں کا حساب ہے نہ شمار ہے