aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نیند"
موت کا ایک دن معین ہےنیند کیوں رات بھر نہیں آتی
بن تمہارے کبھی نہیں آئیکیا مری نیند بھی تمہاری ہے
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہےنیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
سر ہی اب پھوڑیے ندامت میںنیند آنے لگی ہے فرقت میں
بے قراری ملے گی مجھے نہ سکوں چین چھن جائے گا نیند اڑ جائے گیاپنا انجام سب ہم کو معلوم تھا آپ نے دل کا سودا مگر کر لیا
چوں شمع سوزاں چوں ذرہ حیراں ز مہر آں مہ بگشتم آخرنہ نیند نیناں نہ انگ چیناں نہ آپ آوے نہ بھیجے پتیاں
سر اٹھاؤ تو سہی آنکھ ملاؤ تو سہینشۂ مے بھی نہیں نیند کے ماتے بھی نہیں
میری کروٹ پر جاگ اٹھےنیند کا کتنا کچا چاند
ہم کو اور تو کچھ نہیں سوجھا البتہ اس کے دل میںسوز رقابت پیدا کر کے اس کی نیند اڑائی ہے
ہمیں بھی نیند آ جائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گےابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھایوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
ترک عادت سے مجھے نیند نہیں آنے کیکہیں نیچا نہ ہو اے گور سرہانا تیرا
سو رہو موت کے پہلو میں فرازؔنیند کس وقت نہ جانے آئے
میں خواب ہوں تو خواب سے چونکایئے مجھےمیں نیند ہوں تو نیند اڑا دینی چاہیے
میری رات کا چراغمیری نیند بھی ہے تو
جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیےتجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
اس خواب کے ماحول میں بے خواب ہیں آنکھیںجب نیند بہت آئے گی بستر نہ ملے گا
خودبخود نیند سی آنکھوں میں گھلی جاتی ہےمہکی مہکی ہے شب غم ترے بالوں کی طرح
نیند آ جائے تو کیا محفلیں برپا دیکھوںآنکھ کھل جائے تو تنہائی کا صحرا دیکھوں
وہ مے کدے کو جگانے والا وہ رات کی نیند اڑانے والایہ آج کیا اس کے جی میں آئی کہ شام ہوتے ہی گھر گیا وہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books