aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "وحدت"
تجھ کو پوجا ہے کہ اصنام پرستی کی ہےمیں نے وحدت کے مفاہیم کی کثرت کر دی
منصف شہر کی وحدت پہ نہ حرف آ جائےلوگ کہتے ہیں کہ ارباب جفا اور بھی ہیں
وحدت حسن کے جلووں کی یہ کثرت اے عشقدل کے ہر ذرے میں عالم ہے پری خانے کا
وحدت میں تیری حرف دوئی کا نہ آ سکےآئینہ کیا مجال تجھے منہ دکھا سکے
فرقت میں وصلت برپا ہے اللہ ہو کے باڑے میںآشوب وحدت برپا ہے اللہ ہو کے باڑے میں
کمال وحدت عياں ہے ايسا کہ نوک نشتر سے تو جو چھيڑے يقيں ہے مجھ کو گرے رگ گل سے قطرہ انسان کے لہو کا
کثرت میں بھی وحدت کا تماشا نظر آیاجس رنگ میں دیکھا تجھے یکتا نظر آیا
حسن جاں سوز نے وحدت میں مجھے یاد کیامیں یہ سمجھا کہ مجھے عشق نے برباد کیا
ابھی مجھ میں کوئی شے اور بھی محسوس ہوتی ہےابھی ادراک وحدت میں کمی محسوس ہوتی ہے
نگاۂ چشم حاسد وام لے اے ذوق خود بینیتماشائی ہوں وحدت خانۂ آئینۂ دل کا
نقش وحدت ہی سویدا کو کہا کرتے ہیںدل میں اک تل ہے اور اس تل میں خدا بیٹھا ہے
کثرت آرائی وحدت ہے پرستاری وہمکر دیا کافر ان اصنام خیالی نے مجھے
ایک دو گھونٹ جام وحدت کےجو نہ پی لے وہ متقی ہی نہیں
وحدت و کثرت کے جلوے خلقت انساں میں دیکھایک ذرہ اس قدر پھیلا کہ دنیا ہو گیا
بزم کثرت میں یہ کیوں ہوتا ہے ان کا انتظارپردۂ وحدت سے وہ باہر نکل آئیں گے کیا
وحدت سے تا بہ کثرت سب سے ظہور اپناگر ایک ہیں تو ہم ہیں ہفتاد ہیں تو ہم ہیں
کثرت کا رنگ شاہد وحدت کا ہے بناؤوہ ایک ہی سے نام ہے ہژدہ ہزار کا
کہاں رنگ وحدت کہاں ذوق وصلتمیں اپنے کو تجھ سے جدا چاہتا ہوں
باقی ہے ریزے ریزے میں اک ارتباط سایاسرؔ بکھر کے بھی مری وحدت گئی نہیں
وحدت انساں اپنے کو شاعر سے منوا لیتی ہےکیا انجانے کیا بیگانے سب جانے پہچانے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books